ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں سیمانچل سرحد سے قریب مشرقی بنگال سے شراب اسمگلر غیر قانونی شراب لا کر سیمانچل کے مختلف اضلاع ہوتے ہوئے متھلانچل سمیت صوبہ کی راجدھانی تک پہنچتے ہیں۔
ارریہ: غیر قانونی شراب سے بھرا ٹرک ضبط وہیں ارریہ پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب ارریہ ٹول پلازہ کے پاس گاڑی چیکنگ مہم کے دوران ایک ٹرک کو شبہ کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی گی۔
ٹرک میں باہر سے دھان کی بھونسی بھری ہوئی تھی اور شراب کے کارٹون اندر رکھے ہوئے تھے، ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ گچھ کے بعد اسی کی نشاندہی پر مزید شراب سے بھرے تین ٹرک کا پتہ چلا۔ جو پہلے سے ارریہ زیرو مائل کے پٹرول پمپ کے پاس کھڑے تھے۔
ارریہ سٹی پولیس و محکمہ ایکسائز مستعدی دکھاتے ہوئے فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور تین ٹرک سمیت دو ڈرائیور کو پکڑنے میں کامیاب رہی، جبکہ ایک فرار ہو گیا۔
چاروں ٹرک کو ارریہ پرانے جیل لانے کے بعد شراب کے کارٹون کی گنتی کی جا رہی ہے۔ موقع پر ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو سمیت اعلیٰ افسران بھی پہنچے اور معاملے کی جانکاری لی۔
اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز کے انچارج افسر سنجیت کمار نے بتایا کہ ہم لوگوں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بنگال کے سلی گڑی سے شراب کی گاڑیاں ارریہ کے راستے دربھنگہ، مظفرپور لے جائی جارہی تھی۔
'ہم لوگوں نے فوراً مستعدی کے ساتھ ٹول پلازہ کے پاس گاڑی چیکنگ مہم کی شروعات کی جس میں یہ کامیابی ملی۔
بتایا جا رہا کہ ضبط کی گئی ٹرک پنجاب کی ہے، گرفتار کیے گئے شخص پریم سنگھ، جسدیپ سنگھ سمیت گرپریت سنگھ کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے اب تک 1409 شراب کے کارٹون برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ابھی گنتی جاری ہے، اندازے کے مطابق ضبط کی گئی غیر قانونی شراب کی قیمت 50 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔