ارریہ شہرکے مختلف چوک چوراہوں ومارکیٹ میں ہونے والی بھیڑ جوان دنوں ضلع انتظامیہ کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔ شہر کے چاندنی چوک ،اے ڈی بی چوک ،کالی مندی ،زیرو مائل ،بیر گاچھی، اسلام نگر، آزاد نگر وغیرہ مارکیٹ شہر کے اہم مارکیٹ میں شمار ہوتا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے۔
زیادہ آمدو رفت کی وجہ سے یہاں آئے دن جام کا مسئلہ سامنے آتا ہے۔ اس ٹریفک کی اہم وجہ مارکیٹ میں غیر قانونی طریقے سے دکانداروں کا قابض ہونا ہے. جسے لے کر آئے دن عوام اور دکانداروں کے درمیان بحث و مباحثہ ہوتا ہے.
اسی ضمن میں آج پولیس انتظامیہ نے شہر کے سبزی منڈی میں غیر قانونی طریقے سے قابض دکانداروں کو خالی کرایا، انتظامیہ نے پہلے ہی مائیک کے ذریعہ اعلان اورنوٹس جاری کرکے قابض دکانداروں کو مقررہ وقت پر خالی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر کئی دکانداروں نے عمل آوری بھی کی۔ تاہم زیادہ تر دکانداروں نے سڑک پر سے اپنے دکانوں کو نہیں ہٹایا ۔
جس کے بعد آج ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر و ایس ڈی پی او پشکر کمار کی قیادت میں درجنوں دکاندار وں سے مقبوضہ زمین کو خالی کرایا، ایس ڈی او نے اپنے سامنے کئی دکانوں کو توڑنے کی ہدایت بھی دی ۔