اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک تعمیر نہ ہونے سے عوام ناراض، بارش سے قبل سڑک تعمیر کا مطالبہ

ارریہ بلاک کے پوکھریا پنچایت واقع رنگداہا گاؤں وارڈ نمبر 2 میں سڑک کی تعمیر کے لیے منریگا منصوبہ کے تحت رقم نکالے جانے کے بعد بھی سڑک تعمیر نہ ہونے سے رنگداہا وارڈ وارڈ 2 کی عوام نے پنچایت کے وارڈ ممبر و سڑک بنانے والے ٹھیکیدار کے خلاف مظاہرہ کیا۔

بارش سے قبل سڑک تعمیر کا مطالبہ
بارش سے قبل سڑک تعمیر کا مطالبہ

By

Published : Jun 12, 2021, 4:43 PM IST

مشتعل عوام نے ارریہ کے ڈی ڈی سی منوج کمار کو سڑک تعمیر نہ ہونے کی شکایت تحریری طور پر کی اور بارش ہونے سے قبل سڑک تعمیر کرنے کا مطالبہ کی جس پر ڈی ڈی سی نے اس تکلیف کو فوری دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

بارش سے قبل سڑک تعمیر کا مطالبہ

مقامی شخص محمد اصحاب نے بتایا کہ 'کچی سڑک گزشتہ دس برسوں سے ایسے ہی پڑی ہے۔ بارش کے دنوں میں لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حتیٰ کہ ایسے وقت میں کسی کی موت ہوتی ہے تو اسی کیچڑ میں جنازہ لے کر جانا ہوتا ہے، یہ واحد راستہ ہے جس سے روزانہ ہزاروں لوگ آمد و رفت کرتے ہیں۔

محمد اصحاب نے مزید کہا کہ وارڈ نمبر 2 کے اس سڑک کو منریگا منصوبہ کے تحت مٹی بھر کر تعمیر کیا جانا تھا لیکن ٹھیکیدار اور وارڈ ممبر کی ملی بھگت سے سڑک پر صرف ٹریکٹر چلا کر اسے برابر کر دیا گیا، کہیں بھی مٹی نہیں ڈالی گیا جس وجہ سے آج بھی ان گڑھو میں پانی بھرا ہوا ہے۔ سواری چلانا تو دور اس پر پیدل چلنا بھی مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'محمد اصحاب اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا تخمینہ تقریباً 5 لاکھ روپے ہے لیکن تعمیر سے قبل ہی روپے نکال لئے گئے جس کا ثبوت ان کے پاس موجود ہے اور رقم نکالنے کے بعد سے یہ دونوں(ٹھیکیدار اور وارڈ ممبر) مل کر گاؤں والوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

وہیں اس معاملے پر جب وارڈ ممبر عبد الرشید سے پوچھا گیا تو انہوں نے کسی بھی طرح کی معلومات پر صاف طور سے انکار کر دیا۔ محمد اصحاب نے کہا کہ برسات سے قبل اگر سڑک کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوا تو دو ہزار کی آبادی والا یہ گاؤں ٹاپو کی شکل اختیار کر لے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details