اردو

urdu

ارریہ: یوم آزادی کے سلسلے میں اعلی افسران کی میٹنگ

ریاست بہار کے ارریہ ضلع کلکٹریٹ میں آئندہ 15اگست کی تیاری کو لیکر ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری کی صدارت میں اعلی افسران کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔

By

Published : Aug 1, 2019, 11:15 PM IST

Published : Aug 1, 2019, 11:15 PM IST

ETV Bharat / state

ارریہ: یوم آزادی کے سلسلے میں اعلی افسران کی میٹنگ

یوم آزادی

میٹنگ میں پندرہ اگست کی تیاری پر غور و خوض کیا گیا، انعام الحق انصاری نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریب نیتا جی سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم میں صبح 9 بجے منعقد کی جائے گی۔

پرچم کشائی کی رسم ارریہ ضلع کے انچارج وزیر ادا کریں گے، اس سے قبل ہائی اسکول میں بچوں کی پربھات فیری نکالی جائے گی جس میں دس سال سے زائد عمر کے طلباء حصہ لے سکیں گے اور اس کے بعد 9 بجے رسم پرچم کشائی کی جائے گی۔

ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری نے مزید کہا کہ سبھاش اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کے بعد ضلع کلکٹریٹ میں 10بجے ،ڈی آر ڈی بھون میں 10.10بجے ،سب ڈویژن آفس میں 10.15 بجے، بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گلپوشی 10.20بجے، نگر پریشد میں 10.25بجے ،ضلع پریشد میں 10.35 بجے، صدر تھانہ میں 10.40 بجے، پولس مرکز میں 10.50 بجے، مہا دلت ٹولہ میں 11.20 بجے پرچم کشائی کا پروگرام متعین کیا گیا ہے۔

شمبھو کمار۔ضلع افسر، ارریہ

اس کے بعد دوپہر 2 بجے فینسی کرکٹ مقابلہ اور تین بجے فینسی والی بال مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

پروگرام میں ضلع ایجوکیشن آفیسر، سول سرجن، ضلع کھیل آفیسر، نگر پریشد کے عہدہ داروں کو بھی ذمہ داری دی جائے گی۔
حفاظتی نقطہ نظر سے ایس پی کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے کر پورے شہر کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا جائے گا، میٹنگ میں ایس ڈی او روزی کماری، ایس ڈی پی او، ڈی ٹی او، اے ڈی پی آر او شامل رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details