ارریہ سے گزرنے والی کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ یہاں واقع ندیوں میں مہانندا، کنکئی، پرمان، نونا، بھلوا اور بکرا کی آبی سطح خطرے کے نشان سے تقریباً دو میٹر اوپر ہے۔ کوسی بیرج سے لگاتار پانی چھوڑے جانے کے بعد سے ارریہ میں ہر چہار جانب پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔
اس قدرتی آفات سے ضلع میں نصف سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی ہے۔ شہر سمیت دیہی علاقوں کے نشیبی علاقوں میں آباد لوگ اونچے مقام پر پناہ لینے کو مجبور ہے۔
ارریہ ضلع کے جوگبنی، فاربس گنج ،ارریہ، سکٹی، پلاسی، جوکی ہاٹ، نرپت گنج وغیرہ کے زیادہ تر گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہونے سے لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
لوگ ناوں اور کیلے کے تھم کے سہارے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ سیلاب سے متاثرین خاندان اپنے ساتھ مویشیوں کو بھی حفاظتی نقطہ نظر سے محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں۔