ضلع ارریہ کا واحد صدر ہسپتال جہاں عوام کے سہولیات کے نام پر صرف خانہ پوری ہو رہی ہے، اس کا خلاصہ آج حیدر یاسین فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل یاسین نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو اہم معلومات فراہم کی.
صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی چند ایام قبل انہوں نے آر ٹی آئی کے محکمہ سے ایک جانکاری مانگی تھی۔ جس کا جواب دیاگیا ہے ۔
یہ جواب حیران کن ہے۔ اور ارریہ صدر ہسپتال کے خستہ حال نظم و نسق کو بیان کرنے کے لئے کافی ہے. فیصل یاسین نے کہا کہ انہوں نے محکمہ سے چار سوالات کے جواب مانگے تھے۔
پہلا سوال ۔ارریہ صدر ہسپتال میں کتنے آئی سی یو صحیح طور پرکام کر رہے ہیں ؟ اور گزشتہ تین مہینوں میں کتنے مریض اس سے مستفید ہوے ؟ اور آخری تاریخ کیا تھی ؟
آر ٹی آئی سے ملی جواب کے مطابق صدر ہسپتال ارریہ میں آئی سی یو کی تعداد صفر ہے۔ اور کسی مریض کے لئے اس کا استعمال نہیں ہوا۔
دوسرا سوال ۔وینٹیلیٹر، الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے مشین کی تعداد کیا ہے؟ اور گزشتہ تین مہینوں میں کون کون سی مشین کتنے مریضوں کے لئے استعمال ہوا؟