اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ چھیڑ خانی معاملہ: ملزم ہیڈ ماسٹر کا بدنام کرنے کا الزام - گریڈ مڈل اسکول بوچی

ایس ایچ معصوم نے کہا کہ 'میں کبھی ٹیچر یونین کا رکن رہا ہی نہیں، تو عبدالقدوس نے کس بنیاد پر مجھے یونین سے برخواست کیا ہے۔ یہ مکمل مضحکہ خیز ہے۔ ٹیچر یونین کے ضلع صدر کے ذریعہ میری کردار کشی کی گئی ہے اور مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں کورٹ میں مقدمہ کروں گا۔'

ارریہ چھیڑ خانی معاملہ: 'میرے کردار کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی'
ارریہ چھیڑ خانی معاملہ: 'میرے کردار کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی'

By

Published : Apr 3, 2021, 6:40 PM IST

بہار کے ضلع ارریہ بلاک میں واقع اپ گریڈ مڈل اسکول بوچی کے ہیڈ ماسٹر شمس الہدی معصوم پر گذشتہ دنوں جماعت سششم کی ایک طالبہ کی جانب سے چھیڑ خانی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ارریہ چھیڑ خانی معاملہ: 'میرے کردار کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی'

اس معاملے پر ارریہ ٹیچر یونین کے صدر عبد القدوس و دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو بتایا تھا کہ مذکورہ معاملے کے بعد ایس ایچ معصوم کو ٹیچر یونین کے بنیادی رکنیت سے برخواست کر دیا گیا ہے۔ عبد القدوس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ایس ایچ معصوم کی نازیبا حرکت سے اساتذہ برادری بدنام ہوئی ہے۔'

وہیں، اس معاملے پر ایس ایچ معصوم نے آج صحافیوں سے کہا کہ میں کبھی ٹیچر یونین کا رکن رہا ہی نہیں، تو عبدالقدوس نے کس بنیاد پر مجھے یونین سے برخواست کیا ہے، یہ مکمل مضحکہ خیز ہے۔

معصوم نے کہا کہ ٹیچر یونین کے ضلع صدر کے ذریعہ میری کردار کشی کی گئی ہے اور مجھے بد کردار بتایا جا رہا ہے۔ مجھ پر لوگوں نے الزام لگائے ہیں، ثابت نہیں ہوا ہے۔ میں کورٹ میں مقدمہ کروں گا۔

ایس ایچ معصوم نے کہا کہ ضلع صدر عبدالقدوس اس سے قبل بھی مختلف لوگوں کے معاملے میں دخل اندازی کر کے روپے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ وہ مجھے بھی بلیک میل کر کے روپے لینا چاہتے تھے۔ میں نے جب ان کے مطالبات کو ٹھکرا دیا تو وہ میرے کردار کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبہ سے چھیڑخوانی کا معاملہ، ہیڈ ماسٹر یونین سے برخواست

ABOUT THE AUTHOR

...view details