بہار میں نتیش حکومت نے شراب مافیا کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے پولیس محکمہ کو ہدایت دے رکھی ہے کہ شراب فروخت کرنے والے افراد کو کسی بھی حال میں بخشا نہ جائے، باوجود اس کے بہار میں شراب مافیا بڑے پیمانے پر دوسری ریاستوں سے بہار کے اندر شراب لانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ حالانکہ پولیس انتظامیہ بھی چوکس رہتے ہوئے شراب مافیاؤں کو پکڑنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔
اسی ضمن میں آج ارریہ نگر تھانہ پولیس نے مختلف معاملوں میں ضبط شراب کو جے سی بی کی مدد سے شراب ضائع کر زمین میں دفن کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ارریہ ایڈیشنل سب ڈویژن آفیسر راجو کمار و نگر تھانہ کے ایس ایچ او سنیل کمار کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے، ضائع کی جا رہی شراب میں دیسی کے ساتھ غیر ملکی شراب بھی شامل ہے۔