کورونا کی دوسری سخت لہر کی قہر کے پیش نظر ایک طرف جہاں ریاست بہار میں لاک ڈاؤن جاری ہے وہیں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے کئی لوگ ایسے ہیں جو بے روزگار ہو گئے ہیں، روز کمانے کھانے والوں کے لالے پڑ گئے ہیں۔
سابق ایم ایل اے ذاکر انور کی جانب سے ارریہ صدر ہسپتال میں مفت کھانا تقسیم - سابق ایم ایل اے ذاکر انور
آج ارریہ کے سابق رکن اسمبلی ذاکر انور اپنی ٹیم کے ساتھ کھانا لیکر ارریہ صدر ہسپتال پہنچے اور صدر ہسپتال کے ملازمین و مریضوں کے درمیان کھانا تقسیم کیا۔ ہسپتال میں ایک سو پیکٹ تقسیم کیا گیا جس میں پوری، سبزی ،چاول اور مٹھائی دیا گیا۔
خطہ افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو دو وقت کا کھانا نصیب نہیں ہو رہا ہے، جس سے ان کی یومیہ زندگی خاصہ متاثر ہو رہی ہے، ایسے میں ارریہ کے سابق ایم ایل اے و کانگریس کے قدآور لیڈر ذاکر انور ذاتی طور پر بے روزگار و غریبوں کے لئے مفت کھانے کا اہتمام کیا ہے جس کی کافی پذیرائی ہو رہی ہے۔ ایسے وقت میں جبکہ لوگ گھروں سے باہر نکلنا گوارا نہیں کر رہے ذاکر انور کی ٹیم شہر کے مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ احاطہ میں روزانہ پانچ سو افراد کو مفت کھانا کھلا رہی ہے.
اسی ضمن میں آج ذاکر انور اپنی ٹیم کے ساتھ کھانا لیکر ارریہ صدر ہسپتال پہنچے اور صدر ہسپتال کے ملازمین و مریضوں کے درمیان کھانا تقسیم کیا۔ ہسپتال میں ایک سو پیکٹ تقسیم کیا گیا جس میں پوری، سبزی ،چاول اور مٹھائی دیا گیا۔ کھانا تقسیم کے وقت لوگوں کے چہروں پر خوشی دیکھی گئی اور لوگوں نے ذاکر انور کے اس پہل کی تعریف کی۔