چھٹھ تہوار کو لیکر ارریہ ضلع انتظامیہ پوری طرح سے چوکس ہے،چھٹھ کرنے والوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لئے ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو ، ایس پی دھورت سائلی، ایس ڈی او روزی کماری ، ایس ڈی پی او کمار دیوندر سنگھ سمیت دیگر اعلیٰ افسران لگاتار چھٹھ گھاٹوں کا جائزہ لے رہے اور وہاں پر تمام طرح کی سہولیات رہے اسے یقینی بنا رہے ہیں.
چھٹ پوجا سے قبل ضلع کلکٹر و ایس پی نے گھاٹوں کا جائزہ لیا شہر کے بھگت ٹولہ گھاٹ ، پنار ندی کے خوشیالی گھاٹ، ترشولیہ گھاٹ، چندرا چوک گھاٹ و بس اسٹینڈ کے پاس اے بی سی نہر وغیرہ جگہوں پر کثیر تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں۔
ارریہ میں چھٹ پوجا سے قبل ضلع کلکٹر و ایس پی نے گھاٹوں کا جائزہ لیا ضلع کلکٹر نے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ گھاٹ پر روشنی، کپڑے بدلنے کے لئے الگ سے عارضی کمرہ، گھاٹ سے قبل بیریکٹ کا نظم ہو۔
اس کے علاوہ جہاں جہاں پولس اہلکار کی ڈیوٹی دی گئی ہے وہ اپنے ڈیوٹی پر پوری طرح مستعد رہے، لاپرواہی کرنے والے پولس اہلکار کو بخشا نہیں جائے گا.
انہوں نے نے کہا کہ اس موقع پر گھاٹ پر سی سی ٹی وی، واچ ٹاور اور غوطہ خوروں کا بھی نظم رہے گا تاکہ کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اس کے لئے ہم پوری طرح سے تیار رہے.
وہیں دوسری جانب ایس ڈی او روزی کماری، ایس ڈی پی او کمار دیوندر و نگر پریشد کے ایجکٹیو افسران نے بھی شہر کے مختلف گھاٹوں کا پہنچ کر جائزہ لیا اور وہاں کے مقامی لوگوں سے کسی طرح کی پریشانی کے بابت بات چیت کی.
ایس ڈی او روزی کماری نے کہا کہ ہم لوگ گھاٹ پر جاکر ہر پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ چھٹھ کرنے والی خواتین کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو، چونکہ یہ ایک مقدس تہوار ہے اس لیے ہم لوگوں کی چیلنجز بھی زیادہ ہے جسے ہم بخوبی انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں.