اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: آزاد اکیڈمی میں ڈی ایل ایڈ سال اول کا امتحان جاری - بی ایڈ یا ڈی ایل ایڈ

جب سے بی ایڈ اور ڈی ایل ایڈ کورس کو اساتذہ تقرری کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے تبھی سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد ان کورسز کی طرف متوجہ ہوئی ہے، یہاں تک کہ دیگر اہم کورسز کے ساتھ طلبہ بی ایڈ بھی کر رہے ہیں۔

Arria: DLED first year examination continues in Azad Academy
ارریہ: آزاد اکیڈمی میں ڈی ایل ایڈ سال اول کا امتحان جاری

By

Published : Dec 10, 2020, 7:09 PM IST

ریاست بہار میں سرکاری اسکولوں میں اساتذہ تقرری کے لئے قومی و ریاستی حکومت سے منظور شدہ یونیورسٹی سے ملحق کالج سے بی ایڈ یا ڈی ایل ایڈ کرنا لازمی ہے، جس کے بعد ہی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں امتحان دہندگان اہلیت ٹیسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ارریہ: آزاد اکیڈمی میں ڈی ایل ایڈ سال اول کا امتحان جاری

جب سے بی ایڈ اور ڈی ایل ایڈ کورس کو اساتذہ تقرری کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے تبھی سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد ان کورسز کی طرف متوجہ ہوئی ہے، یہاں تک کہ دیگر اہم کورسز کے ساتھ طلبہ بی ایڈ بھی کر رہے ہیں۔

کئی طلباء تو پروفیشنل کورس درمیان میں ہی چھوڑ کر بی ایڈ کورس میں داخل ہو کر اساتذہ تقرری کے لئے اہلیتی امتحان میں شریک ہوئے ہیں اور کامیاب ہوکر آج سرکاری ٹیچر کی نوکری کر رہے ہیں۔

اسی ضمن میں سرکاری کالج میں داخل بی ایڈ و ڈی ایل ایڈ طلبہ کا امتحان شروع ہو چکا ہے جس میں طلبہ کی اچھی تعداد شریک ہو رہی ہے۔ فاربس گنج واقع جوڈائٹ کالج میں دو سالہ ڈپلومہ ان الیمنٹری ایجوکیشن کے پہلے سال کا امتحان آزاد اکیڈمی ہائی اسکول میں چل رہا ہے۔

امتحان کا آج تیسرا دن تھا، جہاں 52 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔ اس امتحان میں کل چار پرچہ ہونا ہے جس میں آج تیسرا دن تھا۔

آخری امتحان 15 دسمبر کو ہوگا۔ امتحان کے پیش نظر اسکول احاطہ میں سخت انتظامات ہیں، امتحان میں کسی طرح کی بدنظمی نہ ہو اسے لیکر ضلع انتظامیہ چوکس ہے اور یہاں پولیس اہلکار سے لیکر مجسٹریٹ تک تعینات کئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں سینٹر پر بطور مجسٹریٹ موجود جوکی ہاٹ بلاک کے تعلیمی افسر سریندر کمار سمن نے کہا کہ یہاں امتحان پوری طرح سے پرامن اور شفاف ماحول میں لیا جا رہا ہے۔ یہاں جوڈائٹ کالج فاربس گنج کے طلباء کا سینٹر ہے، پہلے دن کل 54 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے جن میں سے دو طلبہ کو پہلے دن ہی بدعنوانی کے تحت امتحان سے برخواست کیا گیا ہے، اس وقت 52 طلبہ امتحان میں شریک ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details