اردو

urdu

ETV Bharat / state

گزشتہ ستر برسوں میں ارریہ ترقیاتی کاموں سے محروم رہا : راشد انور - ایم آئی ایم کے امیدوار راشد انور

ریاست بہار کے ضلع ارریہ اسمبلی حلقے سے ایم آئی ایم کے امیدوار راشد انور نے ایم آئی ایم پورے بہار کے عوام کے لیے ایک متبادل کے طور پر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سیکولر کے نام پر سیاست کرنے والی سیاسی پارٹیوں سے بہار کی عوام کو نجات دلانا ہے۔

ایم آئی ایم کے امیدوار راشد انور
ایم آئی ایم کے امیدوار راشد انور

By

Published : Oct 24, 2020, 7:15 PM IST

بہار اسمبلی انتخاب میں اس بار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی بھی پورے دم خم کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ضلع ارریہ میں پہلی بار اس انتخاب میں ایم آئی ایم نے تین جگہ سے اپنے امیدوار کو میدان میں اتارا ہے۔ جن میں جوکی ہاٹ، ارریہ اور رانی گنج شامل ہے۔

جوکی ہاٹ سے شاہنواز عالم، رانی گنج سے اشوک منڈل اور ارریہ اسمبلی حلقہ سے راشد انور امیدوار کے طور پر سامنے ہیں۔ راشد انور ایم آئی ایم ارریہ کے ضلع صدر بھی ہیں۔

ایم آئی ایم کے امیدوار راشد انور
راشد انور نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم صرف ارریہ و سیمانچل کے دوسرے اضلاع کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے بہار کے عوام کے لئے ایک متبادل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ گزشتہ ستر برسوں میں اس ملک میں سب سے زیادہ کانگریس نے حکومت کی ہے، لیکن کانگریس نے بہار بشمول سیمانچل کی ترقی کے لئے کیا اقدام اٹھائے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔

اس کے بعد یہاں کے عوام نے لالو ، رابڑی کو بھی اقتدار میں دیکھا، جسے جنگل راج کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کے بعد گزشتہ پندرہ برسوں سے نتیش حکومت کو بھی یہاں کے عوام نے موقع دے کر دیکھ لیا۔لیکن آج بہار کی کیا صورت حال ہے یہ جگ ظاہر ہے. بے روزگاری، بدعنوانی، لوٹ مار، ڈکیتی، عصمت دری، افسر شاہی شباب پر ہے۔ کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہے۔

راشد انور نے مزید کہا کہ بہار گزشتہ تیس برس میں جس تنزلی کا شکار ہوا ہے وہ ایک تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ یہاں راجد کانگریس اور بی جے پی جے ڈی یو نے مل کر عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کا ڈر دیکھا کر ووٹ بینک کی سیاست کی ہے، لیکن ہم اس سے برعکس ہے۔ ہماری منشاء سیکولر کے نام پر سیاست کرنے والی ایسی پارٹیوں سے بہار کی عوام کو نجات دلانا ہے۔ ہمارا موضوع روزگار ، تعلیم، سڑک، پل پلیا اور صحت ہے۔ امید ہے یہاں کی عوام اب ذات برادری سے اوپر اٹھ کر ووٹ کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details