ریاست بہار کے ضلع گیا میں ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ کی صدارت میں ایل ڈی ایم اور ڈاک سپریٹنڈنٹ کی میٹنگ ہوئی۔ ڈی ایم نے بینک شاخوں میں امڑ رہی بھیڑ کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھنے کے لیے ضروری احکامات صادر کئے ہیں۔
میٹنگ میں بتایا گیا 'ضؒع کے گیارہ بلاکس جس میں بیلاگنج ، گیاصدر، بودھ گیا، خضرسرائے، مانپور، ٹنکپا، فتح پور، شیرگھاٹی، امام گنج، گروا اور وزیرگنج میں پوسٹ آفس کے قریب دوسو برانچ ہیں، ان سبھی میں گرامین ڈاک سیوک بھی ہیں، ان سبھی برانچ پوسٹ آفس میں کسی بھی بینک کھاتہ کسٹمر زیادہ سے زیادہ دس ہزارروپئے رقم نکال سکتے ہیں۔
میٹنگ میں کہا گیا 'بزرگ اور معذور افراد کے لئے (جو پوسٹ آفس نہیں جاسکتے) گرامین ڈاک سیوک انکے گھر جا کر انھیں بائیو میٹرک مشینوں (پوکس مشینیں) اور موبائلس کے ذریعے اپڈیٹ کرکے رقم فراہم کرائیں'۔