ریاست بہار کے ضلع گیا کے سرکٹ ہاوس میں مرکزی وزیر مملک برائے ریاست رام داس اٹھالوے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں ہونے والے انتخابات میں اروند کیجریوال کے مختلف سہولیات مفت کرنے کا اعلان، اور انوراگ ٹھاکر کے اشتعال انگیز نعرے وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کی وجہ بنی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت اور ریپبلک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر رام داس اٹھاولے آج گیا دورہ پرآئے ہیں، یہاں ان کو ہندو بنکر مہاسبھا کی ایک تقریب میں شرکت بھی کرنی ہے، حالانکہ تقریب میں شرکت سے قبل انہوں نے کہا کہ دلی کے گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار بی جے پی کے ووٹ بینک میں مزید اضافہ ہوا ہے لیکن بی جے پی اسے جیت میں تبدیل نہیں کرسکی جومایوس کن ہے ۔
انہوں نے مانا کہ کیجریوال نے اچھے کام کئے ہیں، تاہم انہوں نے آئندہ پانچ برس کے کاموں پربھی نظر رکھنے کی بات کہتے ہوئے بجلی، پانی ، صحت اور تعلیم کومفت کئے جانے کو غلط بتایا ۔