اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا کے کووڈ19 ہسپتال میں ایک اور کورونا مریض کی موت - گیا میں کورونا مریض کی موت

گیا کے کووڈ19 ہسپتال میں ایک کورونا مریض کی موت ہو گئی ہے۔ جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 38 پہنچ گئی ہے۔

گیا کے کووڈ19 ہسپتال میں ایک اور کورونا مریض کی موت
گیا کے کووڈ19 ہسپتال میں ایک اور کورونا مریض کی موت

By

Published : Aug 11, 2020, 11:09 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع کووڈ19ہسپتال میں کورونا سے متاثر ایک اور مریض کی موت ہوگئی ہے۔ کورونا سے متاثر مریض ہسپتال کے لیول تھری میں گزشتہ 3 اگست سے زیرعلاج تھا، جس کی آج موت ہوگئی ہے۔ اس طرح لیول تھری میں اب تک 38 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس سلسلے میں کورونا وارڈ کے نوڈل افسر این کے پاسوان نے بتایا کہ 3 اگست کو مریض کو لیول تھری میں داخل کیا گیا تھا۔

اس مریض کی آرٹی پی سی آر سے رپورٹ مثبت آئی تھی، کورونا پروٹوکال کے تحت لاش کو پیک کرکے لواحقین کو سپرد کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ میڈیکل کالج میں ابھی لیول ون میں 1، لیول ٹو27 اور لیول تھری تین مریض زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشانت کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کا امکان

تو وہیں لیول تھری سے صحتیاب ہونے کے بعد تین مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔ جس میں ایک گیا، ایک ارول اور ایک اورنگ آباد کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ اے این ایم ایم سی ایچ کووڈ19 ہسپتال کے لیول تھری میں اب تک 80 مریضوں داخل ہوئے ہیں۔ جس میں 32 مریض کی ہلکت علاج کے دوران ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details