گیا:گیا ضلع کے شیر گھاٹی کے قریب بیدا گاؤں میں واقع گاندھی آزاد پبلک اسکول کے زیر اہتمام سالانہ کھیل کود مقابلوں کا انعقاد ہوا، جس میں طلبا و طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس کا افتتاح آمس پرمکھ لڈن خان، بی ڈی او ڈاکٹر آتلیہ کمار آریہ، سابق مکھیا ورندر یادو نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا، اسکول کے چیئرمین محمد نعیم الدین نے سبھی مہمانوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کیا اور اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران اُنہوں نے بتایا کہ اسکول میں ' کڈس زون ' شعبہ بھی کھولا گیا ہے۔ جس میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو کھیل کھیل کے ذریعہ تعلیم دینے کا نظم کیا گیا ہے۔ چیئرمین نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے مابین کبڈی، کھو کھو، کرکٹ، والی بال، بیلون دوڑ، اسکیپنگ اور دوڑ وغیرہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: