اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ رحمانی کا سالانہ اجلاس و دستار بندی 27 نومبر کو - ونگیر کا عظیم الشان سالانہ اجلاس

جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کا عظیم الشان سالانہ اجلاس و دستار بندی آئندہ 27 نومبر 2021 کو بعد نماز مغرب اپنی روایت کے مطابق ہونے جارہا ہے۔

جامعہ رحمانی کا سالانہ اجلاس و دستار بندی 27 نومبر کو
جامعہ رحمانی کا سالانہ اجلاس و دستار بندی 27 نومبر کو

By

Published : Oct 18, 2021, 11:37 AM IST

ملک کے ممتاز دینی ادارہ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کا عظیم الشان سالانہ اجلاس و دستار بندی آئندہ 27 نومبر 2021 کو بعد نماز مغرب اپنی روایت کے مطابق ہونے جارہا ہے، اجلاس کی صدارت جامعہ رحمانی کے سرپرست مولانا احمد ولی فیصل رحمانی فرمائیں گے، اس موقع پر مشاہر علماء و مشائخ کی تقریریں بھی ہوں گی اور فارغ ہونے والے علماء و حفاظ کے سروں پر دستار فضیلت بھی باندھی جائے گی۔

جامعہ رحمانی میں طویل عرصے سے بطور استاذ حدیث خدمت انجام دے رہے حضرت مولانا عبد السبحان رحمانی نے بتایا کہ جامعہ رحمانی تعلیمی معیار اور اپنی بہترین خدمات کی وجہ سے ملک بھر میں جانا جاتا ہے، یہ ایک دینی، تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے، جو تقریباً ایک صدی سے دینی و تربیتی خدمات انجام دے رہا ہے۔

اس ادارہ کو امیر شریعت رابع حضرت مولانا منت اللہ رحمانی و امیر شریعت سابع حضرت مولانا ولی رحمانی رحمہ اللہ نے اپنے خون جگر سے سینچا ہے، یہاں کے فارغین علماء نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر دین کی خدمت کررہے ہیں۔

مولانا عبد السبحان رحمانی نے بتایا کہ جامعہ رحمانی میں قدیم زمانے سے اجلاس دستار بندی ہوتا آرہا ہے، اس موقع پر ہندوستان کے مختلف خطوں سے لوگ یہاں پہنچتے ہیں اور بزرگوں کی مغفرت اور ذکر و درود کا اہتمام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: سیرت النبیﷺ کی برسوں پرانی روایت اب بھی برقرار

انہوں نے بتایا کہ درمیان میں کورونا کی وجہ سے اجلاس منعقد نہیں ہوسکا تھا، مذکورہ اجلاس میں بھی کورونا کو دیکھتے ہوئے احتیاطی طور پر گائڈ لائن جاری کئے گئے ہیں، ساتھ ہی باہر سے آنے والے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہر حال میں ماسک پہننے کو یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details