اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ رحمانی مونگیر کے سالانہ اجلاس میں لاکھوں کی شرکت - جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر

بھارت کا ممتاز اور منفرد دینی، تعلیمی، تربیتی و روحانی ادارہ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں سالانہ فاتحہ و اجلاس عام میں ریاست و بیرون ریاست سے لاکھوں زائرین کی آمد ہوئی ہے۔

جامعہ رحمانی مونگیر کے سالانہ اجلاس میں لاکھوں عوام کی شرکت

By

Published : Nov 11, 2019, 3:22 AM IST

Updated : Nov 11, 2019, 7:06 AM IST

اس دو روزہ پروگرام میں پہلے دن جامعہ رحمانی کا سالانہ اجلاس ہوتا ہے اور دوسرے دن لاکھوں کی تعداد میں زائرین اوراد و وظائف اور قرآن خوانی کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس کے بعد خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری شیخ طریقت مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی سے لوگ بیعت ہوتے ہیں۔

جامعہ رحمانی مونگیر کے سالانہ اجلاس میں لاکھوں عوام کی شرکت

اس موقع پر یہاں کے بزرگوں کے لیے بھی ختم قرآن اور ایصال ثواب کیا جاتا ہے۔ حضرت مولانا سید ولی رحمانی زائرین کو تلاوت کلام پاک، تسبیح، وظیفہ اور نمازوں کا اہتمام کرنے کا مزاج بناتے ہیں اور اس کی تلقین کرتے ہیں۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے یہاں دور دراز سے آنے والے زائرین سے گفتگو کی اور اس ادارہ کی تاریخی پس منظر جاننے کی کوشش کی.

Last Updated : Nov 11, 2019, 7:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details