گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی کے آمس بلاک میں واقع بیداگاوں میں گاندھی آزاد اسکول کے بیسویں تاسیس کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا.اس موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی رکن اسمبلی منجو اگروال،کانگریس کےرہنماء عمیر احمد خان سمیت درجنوں افراد کی شرکت ہوئی۔ پروگرام میں طلبہ وطالبات نے کلچرل پروگرام پیش کیا جبکہ اس سے پہلے اپنے خطاب میں کانگریس کے لیڈر عمیر احمد خان نے کہا کہ ضلع میں حال کے کچھ برسوں میں شرح تعلیم بڑھی ہے۔ اس کی وجہ گاوں دیہاتوں میں نجی اسکولوں کا ہونا بھی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ تعلیمی شعبے میں سو فیصد کام ہوچکے ہیں بلکہ ابھی تو سب سے زیادہ کام یہ ہیں کہ بے روزگاری بڑھی ہوئی ہے تو اس صورت میں وہ خاندان جو ایک فرد کی کمائی پر مشتمل زندگی بسر کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے گھر کے بچے تعلیم سے ڈروپ آوٹ ہوسکتے ہیں جسے سبھی کو ملکر روکنا ہے کہ بچے کی تعلیم متاثر نہیں ہو۔اسکولوں کی ذمہ داریاں یہ بھی ہیں کہ وہ سرکار کے ان منصوبوں کو جو طلبہ کے لئے ہے یا پھر والدین کو براہ راست ملنے والے ہوتے ہیں۔اس کے فائدے سے مستفید کرائیں۔ اسکالر شپ کا انتظام کرائیں۔ہوسکے تو نجی ادارے اپنی سطح سے بلا تفریق غریب بے سہارا اور یتیم بچوں کی مفت تعلیم کا بھی انتظام کریں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منجو اگروال نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے منصوبوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت ہربچے کی تعلیم کو یقینی بنایا ہے۔ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے کہ جو بچے اسکول نہیں جارہے ہیں۔ ان کو اسکول جانے کے لئے ترغیب دی جائے۔