اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج 2020 کے لیے پہلی قسط جمع کرنے کا اعلان

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذرائع کے مطابق  حج 2020 کے لیے عازمین سے پہلی قسط کی رقم جمع کرنے کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے۔ رقم 16 جنوری سے 15 فروری ادا کی جاسکتی ہے۔

Announcement of the first installment for Hajj 2020
حج 2020 کے لیے پہلی قسط کی رقم جمع کرنے کا اعلان

By

Published : Jan 18, 2020, 10:11 AM IST

حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2020 کے لیے پہلی قسط کی رقم 81 ہزار روپے فی کس 16 جنوری سے 15 فروری تک جمع کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ دوسری قسط ایک لاکھ 20 ہزار فی کس 15 فروری سے 15 مارچ کے درمیان جمع کر سکتے ہیں۔

ویڈیو: بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر راشد حسین تفصیلات بتاتے ہوئے

بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر راشد حسین نے بتایا کہ 'حج 2020 کے لیے عازمین حج سے پہلی قسط کی رقم جمع کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے یہ سلسلہ 16 جنوری سے 15 فروری تک اور دوسری قسط کے لئے 15 فروری سے سے 15 مارچ تک چلے گا'۔

مکہ مکرمہ

چیف ایگزیکٹیو افسر راشد حسین نے کہا کہ 'جو لوگ دونوں قسط ایک بار جمع کرنے کے خواہشمند ہیں وہ جمع کر سکتے ہیں۔ جمع کرنے کے بعد رقم کی رسید ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں جمع کرنا ہوگا'۔

واضح رہے کہ پہلی قسط کی رقم 81 ہزار روپے ہے جبکہ دوسری قسط کی رقم ایک لاکھ بیس ہزار روپے عازمین حج کو جمع کرنی ہے۔

حج 2020 کے لیے عازمین سے پہلی قسط کی رقم جمع کرنے کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے۔

راشد حسین نے کہا ہے کہ 'ان تمام عازمین حج کو جنہوں نے اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج فارم کے ساتھ جمع نہیں کیا ہے وہ تمام عازمین حج پے سلپ کے ساتھ اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں جمع کرا دیں'۔

مکہ مکرمہ

مزید پڑھیں: رواں برس عازمین حج کے لیئے درخواستی فارم میں کمی

ریاستی حج کمیٹی جلد ہی تمام عازمین حج کی تربیت کا نظم کرنے جا رہا ہے ایگزیکٹیو افسر راشد حسین نے بتایا کہ جلد ہی تمام اضلاع کے علاوہ مرکزی سطح پر ریاستی حج کمیٹی میں بھی تربیت کا نظم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details