محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری نے کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نالندا میڈیکل کالج کو صوبہ کا دوسرا سب سے بڑا ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد سے ہسپتال انتظامیہ نے پورے ہسپتال کے 50 فیصد وارڈوں کو قرنطین کر آئیسولیشن وارڈ بنا دیا ہے اور اس وقت سے مریضوں کی تعداد مستقل طور پر اس ہسپتال میں آرہی ہے۔
نالندا میڈیکل کالج کو کورونا ہسپتال بنانے کا اعلان - صوبہ کا دوسرا سب سے بڑا ہسپتال بنانے کا اعلان
ریاست بہار کی حکومت نے نالندا میڈیکل کالج ہسپتال کو ایک ہائی ٹیک کورونا ہسپتال بنا دیا ہے۔
![نالندا میڈیکل کالج کو کورونا ہسپتال بنانے کا اعلان نالندا میڈیکل کالج کو کورونا ہسپتال بنانے کا اعلان](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6772601-982-6772601-1586764367046.jpg)
وہیں ہسپتال انتظامیہ نے 30 وینٹیلیٹر کو مکمل طور پر تیار کرلیا ہے۔ اس ہسپتال میں اب تک کسی مریض کو وینٹیلیٹرکی ضرورت نہیں پڑی ہے۔ لیکن ہسپتال کے سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر نرمل کمار کا کہنا ہے کہ 'ہم نے 30 وینٹیلیٹرز کو دوائی کے ساتھ تیار رکھا ہے۔ جیسے ہی مریضوں کو وینٹیلیٹر کی ضرورت ہوگی ہم فوری طور پر اس کی خدمت کریں گے کیونکہ آنے والے وقت میں ضرورت ہوسکتی ہے۔ وہیں ہسپتال انتظامیہ کورونا مثبت مریضوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔
اگرچہ اس صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ لیکن نالندا میڈیکل کالج ہسپتال میں مثبت مریضوں کے صحت مند ہونے تعداد زیادہ ہے۔ ابھی تک 14 کورونا سے متاثرہ مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور وہ اپنے گھر بھی چلے گئے ہیں۔ ہسپتال کے مثبت کام کو دیکھ کر بہار حکومت کے محکمہ صحت نے 100 وینٹیلیٹر دینے کو کہی ہے۔