اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Assembly Bye-Election 2022 بہار کے دو اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان

مکامہ اسمبلی حلقہ پر ایک نظر ڈالیں تو اسے راجد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جیل میں بند اننت سنگھ کا اس علاقے میں کافی اثر و رسوخ ہے، گرچہ مکامہ پٹنہ ضلع میں آتا ہے لیکن اس کا لوک سبھا حلقہ مونگیر آتا ہے. جہاں سے جدیو کے قومی صدر للن سنگھ رکن پارلیمان ہیں۔Voting will be held in two assembly constituencies in Bihar on November 3

ضمنی انتخابات کا اعلان
ضمنی انتخابات کا اعلان

By

Published : Oct 4, 2022, 7:23 AM IST

بہار کی دو اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے. مکامہ اور گوپال گنج اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 6 تاریخ کو کیا جائے گا. بی جے پی کے علاوہ عظیم اتحاد میں شامل دونوں جماعتیں جے ڈی یو آر جے ڈی سمیت دیگر پارٹیوں نے بہار کے ضمنی انتخاب کی تیاری کر لی ہے. موجودہ حالات کے مطابق مکامہ میں عظیم اتحاد اور گوپال گنج میں بی جے پی مضبوط دکھائی دے رہی ہے. نتیش کمار کے بی جے پی چھوڑ کر تیجسوی یادو سے ہاتھ ملانے کے بعد دونوں سیٹوں پر ضمنی انتخاب کافی دلچسپ ہونے جا رہا ہے۔Voting will be held in two assembly constituencies in Bihar on November 3


مکامہ اسمبلی حلقہ پر ایک نظر ڈالیں تو اسے راجد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جیل میں بند اننت سنگھ کا اس علاقے میں کافی اثر و رسوخ ہے، گرچہ مکامہ پٹنہ ضلع میں آتا ہے لیکن اس کا لوک سبھا حلقہ مونگیر آتا ہے. جہاں سے جدیو کے قومی صدر للن سنگھ رکن پارلیمان ہیں، انہوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اننت سنگھ کی بیوی نیلم دیوی کو شکست دی تھی، مکامہ میں اننت سنگھ کا دبدبہ جیل جانے کے بعد بھی برقرار ہے. 2020 کے اسمبلی انتخابات میں اننت سنگھ نے راجد کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی. اس سے قبل وہ آزاد ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں، حال ہی میں اننت سنگھ کو اے کے 47 کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کی اسمبلی رکنیت بھی منسوخ کر دی گئی تھی جس کے بعد سے مکامہ سیٹ خالی ہو گئی تھی.
مزید پڑھیں:بہار: ضمنی انتخابات میں آرجے ڈی کو حلیف جماعتوں سے مطلب نہیں


مکامہ کے ساتھ گوپال گنج صدر اسمبلی سیٹ پر بھی ضمنی انتخاب ہورہا ہے. یہ سیٹ سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر سبھاش سنگھ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی. سبھاش سنگھ یہاں سے بی جے پی کے ٹکٹ پر مسلسل چار بار الیکشن جیت چکے ہیں. یہ سیٹ بی جے پی کا گڑھ سمجھاتا ہے. بی جے پی یہاں سے آنجہانی سبھاش سنگھ کے اہل خانہ یا کسی قریبی کو ٹکٹ دے سکتی ہے. ہمدردی کی لہر سے یہاں بی جے پی کو فائدہ ہونے کی امید ہے. حالانکہ یہاں اکثر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہوتا رہا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details