گیا: بہار پبلک سروس کمیشن'بی پی ایس سی' 68ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس میں بہار کے ضلع گیا کی رہنے والی انجلی پربھا نے 7واں رینک حاصل کرکے پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ انجلی گیا شہر کے شاستری نگر کی رہنے والی ہے۔ اس نے دوسری کوشش میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
پچھلے سال بھی بی پی ایس سی میں اس کا 158 رینک تھا لیکن اس بار اس نے اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے بہار میں ساتواں رینک حاصل کیا ہے ، سب رجسٹرار کے عہدے کے لیے اُنہیں منتخب کیا گیا ہے۔
انجلی نے بتایا کہ پرائمری اسکول سے ہی سول سروس میں دلچسپی پیدا ہوگئی تھی انجلی نے اپنی ابتدائی تعلیم کیندریہ ودیالیہ 2 گیا سے حاصل کیا تھا ۔ اس کے بعد وہ گریجویشن کرنے دہلی چلی گئیں۔ انہوں نے دہلی کے شہید بھگت سنگھ ایوننگ کالج سے جغرافیہ میں گریجویشن کیا اور پھر نالندہ اوپن یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کیا اور اسکے بعد وہ سول سروسز کی تیاری کرنے لگی۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ انجلی کو آرٹ اور پینٹنگ کا بھی بہت شوق ہے اور اس نے گھر میں کئی طرح کے آرٹ تخلیق کیے ہیں۔ انجلی کا خواب مزید آگے بڑھ کراچھا پوزیشن حاصل کرنا ہے۔