ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بینی پور علاقہ کے سجھوار نامی گاؤں میں جمعہ کو گاؤں کے مکھیا اوگن جھا اپنے گاؤں اور علاقہ میں سڑک کی خستہ حالی کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے،مکھیا کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی سے گاؤں اور علاقہ کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انتظامیہ سے بارہا اس جانب توجہ دینے کی اپیل کی گئی ہے، تاہم ابھی تک اس جانب توجہ نہیں دی گئی،جس کے خلاف وہ آج سے کئی سماجی کارکنان اور دانشوران کے ہمراہ غیر معینہ مدت تک لئے بھوک ہڑتال پربیٹھے ہیں۔بھوک ہڑتا پر بیٹھنے والے مقام پر ایک میٹنگ بھی کی گئی۔
Indefinite Hunger Strike for Road Construction in Darbhanga
پروگرام کے کوآرڈینیٹر سنجیو کمار جھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ کی سڑک بینی پور،منی گا چھی،دو بلاک ہیڈ کوارٹر، دو سب ڈویژن،دو اسمبلی،دو سدھ پیٹھ۔ نوادا بھگوتی سمیت متعدد علاقوں کو جوڑتی ہیں، اس اٹھارہ کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد اس وقت کے ایم ایل اے سنیل چودھری نے 21 ستمبر 2020 کو رکھا تھا، تاہم ابھی تک تعمیر مکمل نہیں ہوئی ہے۔