پٹنہ کے گاندھی میدان پولیس اسٹیشن میں 18 نامزد اور 500 نامعلوم افراد، جن میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو بھی شامل ہیں، کے خلاف دارالحکومت کے گاندھی میدان میں کسانوں کی حمایت میں بلا اجازت مظاہرہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہ ہفتے کے روز اپنے حامیوں سمیت گاندھی میدان میں دھرنا دے رہے تھے۔
تیجسوی یادو سمیت 18 سرکردہ رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج - پٹنہ گاندھی میدان
تیجسوی یادو سمیت 18 نامزد اور 500 نامعلوم افراد کے خلاف گاندھی میدان پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر گاندھی میدان میں مظاہرے کرنے کی پاداش میں درج کیا گیا ہے۔
تیجسوی یادو سمیت 18 سرکردہ رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج
ہفتہ کے روز تیجسوی یادو اپنے حامیوں کے ساتھ دہلی میں جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت میں گاندھی میدان پٹنہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب مظاہرہ کررہے تھے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں اس کی اجازت نہیں ملی تھی۔ انتظامیہ نے انہیں روکنے کے لئے گاندھی میدان کو بھی سیل کردیا۔ تاہم آر جے ڈی کی جانب سے پہلے سے اعلان شدہ مظاہرہ کو متعین وقت اور تاریخ پر کیا گیا۔