مولانا آزاد کے یوم پیدائش کے پیش نظر ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پٹنہ: یوم تعلیم پر تقریب کا انعقاد - patna news
بہار ریاستی حکومت نے مولانا ابولکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع یوم تعلیم تقریب کا انعقاد کیا۔ ریاستی سنی وقف بورڈ نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔
یوم تعلیم پر تقریب کا انعقاد
اس موقع پر تقریب کی صدارت کر رہے راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'مولانا ابولکلام آزاد ایک انجمن تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد نے آئین کی تشکیل کے وقت اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے لیے دفعہ 29 اور30 شامل کروا کر بنیادی حق دلوایا۔
ڈاکٹر احمد نے مزید کہا کہ 'مولانا آزاد قوم و ملت کی ترقی اور اخلاقیات کے متعلق فکر مند تھے انہوں نے اپنے رسائل اور جرائد کے ذریعہ قوم کی تربیت کی۔