یہ افتتاح پریان فاونڈیشن (کیرالہ) کی جانب سے انجام پایا ہے۔
دارالہدی اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر بہاؤالدین محمد جمال الدین ندوی افتتاح کی انجام پائی۔
ائی ٹی وی بھارت سےڈاکٹر بہاؤالدین محمد جمال الدین ندوی نے کہا ہے کیرالہ میں جمعیت علماء اور آل کیرالہ اسلامک اسکار ایسوسیشن گذشتہ 95 برس سے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں سرگرم ہیں۔
اسی کے ماتحت ہے دارالہدی اسلامک یونیورسٹی جو پچھلے 35 سالوں سے دینی اور عصری تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔
دارالہدی کی 25 شاخیں کیرالہ میں ہیں اس کے علاوہ بنگال، آسام، کرناٹک اور آندھراپردیش میں بھی درجنوں شاخیں ہیں جن کے زریعہ ملک بھر میں تعلیم کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
جب کہ پریان فاونڈیشن کے صدر زبیر ہدیوی نے کہا کہ تعلیم ہی کے ذریعہ جہالت کے اندھیر کو دور کیا جا سکتا ہے. قوم و ملت کو تعلیمی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی پسماندگی سے نجات دلایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہیکہ ملک کے نو نہالوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم فراہم کی جائے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ رہیں. ملک کی ترقی ہو۔
زبیر ہدیوی نے کہا کہ ہم ایک ایسے بھارت کا تصور کرتے ہیں جہاں امن شانتی اور آپسی بھائی چارگی قائم رہے۔