اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Strangles Wife سوشال میڈیا پر ریل بنانے پر ناراض شوہر نے بیوی کا قتل کردیا - سوشل میڈیا پر ریل بنانے کو لے کر جھگڑا

انیل اور اس کی بیوی کے درمیان ریل بنانے کو لے کر اکثر جھگڑا ہوتا تھا، اتوار کو بھی اسی حوالے سے بحث ہوئی۔ انیل نے اپنی بیوی سے سوشل میڈیا ایپ کو اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنے کو کہا لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد ناراض انل نے غصے میں برتن سے اس کا گلا کاٹ دیا۔ جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی-wife strangled to death by husband in Bhojpur

ناراض شوہر نے بیوی کا قتل کردیا
ناراض شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

By

Published : Sep 27, 2022, 8:41 PM IST

بہار کے بھوجپور ضلع میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے شوہر نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا، یہ واقعہ نوادہ تھانہ علاقہ کے انیتھ کا ہے، مہلوک خاتون کی شناخت انو خاتون کے طور پر ہوئی ہے جو جگدیش پور تھانہ علاقہ کے ایر کی رہنے والی تھیں، پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ دریں اثناء کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون سوشل میڈیا کے لیے ریلز بناتی تھی جو اس کے شوہر کو پسند نہیں تھی۔

ناراض شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

بتایا جاتا ہے کہ انیل اور اس کی بیوی کے درمیان ریل بنانے کو لے کر اکثر جھگڑا ہوتا تھا، اتوار کو بھی اسی حوالے سے بحث ہوئی۔ انیل نے اپنی بیوی سے سوشل میڈیا ایپ کو اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنے کو کہا لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد ناراض انل نے غصے میں برتن سے اس کا گلا کاٹ دیا۔ جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔wife strangled to death by husband in Bhojpur

ملزم شوہر رات بھر بیوی کی لاش کے پاس بیٹھا رہا۔ نوادہ پولیس اسٹیشن کو صبح اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد تھانہ نوادہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جگدیش پور تھانہ علاقہ کے آئر کی رہنے والی انو خاتون کی شادی 10 سال قبل آتھ کے شیوشنکر چودھری کے بیٹے انیل چودھری سے ہوئی تھی، دونوں کے درمیان محبت کی شادی ہوئی تھی۔ دونوں میاں بیوی باہر رہتے تھے لیکن چند سالوں کے بعد دونوں اپنے والد کے گھر میں پورے خاندان کے ساتھ رہنے لگے۔ اس سے پہلے متوفی خاتون نے دوسری شادی کی تھی۔

بیوی کو قتل کرنے والے انیل چودھری کے والد شیوشنکر چودھری نے بتایا کہ ان کے بیٹے اور بہو کے درمیان ریل بنانے کو لے کر مسلسل جھگڑا رہتا تھا۔ بہو انو موبائل پر اس کی ویڈیو بنا کر لوگوں میں شیئر کرتی تھی۔ انیل کو اس پر اعتراض تھا اور اس نے کئی بار اپنی بیوی سے ریل نہ بنانے کو کہا تھا۔

اتوار کی رات بیٹا اور بہو گھر کی دوسری منزل پر اپنے کمرے میں سونے چلے گئے۔ جب کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ نیچے والے کمرے میں سوئے تھے۔ جب میری بیوی پیر کی صبح صفائی کے لیے دوسری منزل پر گئی، اس نے دیکھا کہ کمرے کا دروازہ اندر سے بند ہے، کئی بار آواز دینے کے بعد بھی کسی نے دروازہ نہ کھولا تو دھکے دے کر گیٹ کھول دیا گیا، اندر انو کی لاش پڑی تھی اور انیل بھی بیٹھا تھا۔ وہاں اس کی ماں نے دریافت کیا تو انیل نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کا قتل کیا ہے، اس کے بعد ہم نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔

ملزم شوہر انیل چودھری نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی انو پچھلے کچھ دنوں سے ریل بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی تھی۔ اس نے اسے کئی بار منع کیا لیکن وہ نہیں مان رہی تھی۔ ملزم کے مطابق بیوی کی ویڈیو کی وجہ سے اس کے دوست اور جاننے والے اس کا مذاق اڑاتے تھے۔

مزید پڑھیں:بیٹی نے سموسہ مانگا تو شخص نے اپنی اہلیہ کا قتل کردیا، لاش لٹکا کرفرار

معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی رات انیل اور اس کی بیوی کے درمیان ریل بنانے پر جھگڑا ہوا، انیل نے اپنی بیوی سے سوشل میڈیا ایپ کو اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنے کو کہا لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔بعد میں ناراض انیل نے اس کا گلا کاٹ دیا۔ جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ ملزم انیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details