گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کو کچھ خاص لذیذ مٹھائیوں کے لئے بھی منفرد شناخت اورمقام حاصل ہے، تلکوٹ انرسا اور کیسر کے پیڈے کے ساتھ یہاں کی ربڑی کافی مقبول اور پسندیدہ مٹھائی ہے ربڑی ضلع سے ہوکر گزرنے والی قومی سڑک ' جی ٹی روڈ ' پر واقع ڈوبھی میں بنتی ہے یوں تو کئی جگہوں پر ربڑی مل جائے گی لیکن ڈوبھی کی ربڑی الگ ذائقہ اور مٹھاس کے لیے معروف ومقبول ہے چونکہ ڈوبھی قومی شاہرہ دو پر ہے اور یہاں سے ہردن سینکڑوں کی گاڑیاں گزرتی ہیں ایسے میں ربڑی کی سپلائی دوسری ریاستوں میں بھی ہے ڈوبھی کے گیاپٹنہ روڈ کے موڑ پر ایک لائن سے کئی چھوپڑی اور گمٹی نما دوکانیں ہیں جہاں پرربڑی بگتی ہے ۔
مقامی دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک دوکان سے ہردن سو کلو دودھ کی ربڑی فروخت ہوجاتی ہے شادیوں کے موسم میں اسکی کھپت مزید بڑھ جاتی ہے اس راستے سے گزرنے والے سو میں اسی لوگ ڈوبھی کی ربڑی کےذائقہ سے ضرور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مقامی باشندوں اور دوکانداروں کے مطابق یہاں ربڑی فروخت ہونے کی تاریخ سو سال سے زیادہ قدیم ہے چونکہ ڈوبھی راستہ عہد مغلیہ سمیت انگریزی دور اقتدار میں بھی اہم تھا ، ڈوبھی سے دس کلو میٹر دوری پر واقع شیرگھاٹی میں انگریزی حکومت کے افسران کا ایک بڑا سینٹر تھا اور یہاں افسران وجوان ٹھہرتے تھے اس وقت ڈوبھی کی ربڑی نے پہچان بنایا جوکہ آج تک برقرار ہے یہاں کی ربڑی خالص دیہاتی دودھ سے تیار ہوتی ہے ۔