اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: آمنہ وصی نے بی پی ایس سی میں کامیابی حاصل کی - سول سروسز امتحان

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ (بینتا) کے رہائشی محمد وصی احمد کی صاحبزادی آمنہ وصی نے بہار پبلک سروس کمیشن کے 64ویں امتحان میں 445 واں مقام حاصل کیا ہے۔ آمنہ وصی کی کامیابی نے ان کے خاندان محلہ اور ضلع کا نام روشن کر دیا ہے۔ آمنہ وصی کے والد کی کپڑے کی دوکان ہے۔

دربھنگہ: آمنہ وصی نے بی پی ایس سی میں کامیابی حاصل کی
دربھنگہ: آمنہ وصی نے بی پی ایس سی میں کامیابی حاصل کی

By

Published : Oct 10, 2021, 5:55 PM IST

بہار پبلک سروس کمیشن کی 64 ویں سول سروسز امتحان میں دربھنگہ ضلع کے باشندہ محمد وصی احمد کی صاحبزادی آمنہ وصی نے 445 واں مقام حاصل کیا ہے۔ آمنہ وصی کی کامیابی نے ان کے خاندان محلہ اور ضلع کا نام روشن کر دیا ہے۔ آمنہ وصی کے والد کی کپڑے کی دوکان ہے۔

دربھنگہ: آمنہ وصی نے بی پی ایس سی میں کامیابی حاصل کی

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آمنہ وصی نے کہا کہ یہ میرا پہلا چانس تھا۔ میرا انتخاب بی ڈی او کے پوسٹ پر ہوا ہے۔ 21 سال سے زیادہ عمر ہوتی تو میرا انتخاب ایس ڈی ایم کے پوسٹ پر بھی ہو سکتا تھا، ویسے ابھی میرا 66 ویں امتحان کا مینس کا رزلٹ آنا ہے، میں آگے اس سے اور بہتر کرنے کی کوشش کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کلاس اول سے آٹھویں جماعت کی پڑھائی اسٹیٹ مڈل اسکول (بینتا) سے کیا ہے۔ اس کے بعد سال سنہ 2014 میں میٹرک آر این ایم گرلس اسکول دربھنگہ سے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ والد نے کپڑے کی دوکان چلاکر ہم لوگوں کی پرورش اور تعلیم دلوائی اور ہمیشہ حوصلہ افزائی کیا، میری والدہ ہاوس وائف ہیں۔ میرے بڑے بھائی ابھی بھی سول سروس کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر مسلم لڑکیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مالی حالت مائنے نہیں رکھتا، حوصلہ ہونا چاہئے۔ اپنی تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ ایک لڑکا تعلیم حاصل کرکے صرف ایک پریوار کو روشن کرے گا۔ جبکی ایک لڑکی تعلیم حاصل کر کے پورے خاندان کا نام روشن کر دے گی۔ میں یہی اپیل مسلم گارجین سے بھی کروں گی، میں نے پی ٹی کی تیاری سال 2019 میں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے صرف دو مہینے کوچنگ اور دو مہینے سیلف اسٹڈی کو دیا تھا۔ وہیں انٹرویو کے لیے حج بھون میں چل رہے ادارے سے بھی میں نے مدد لی، میں بی ڈی او کے عہدے پر فائز ہو کر حکومت کے اسکیم کو زمین پر پوری طرح اتارنے کی کوشش کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دربھنگہ: سیف الرحمن نے بہار پبلک سروس کمیشن میں کامیاب حاصل کی


اس موقع پر آمنہ وصی کے والد وصی احمد نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ میں نے ہمیشہ بچوں کا حوصلہ تعلیم کے لئے بڑھایا۔ میں نے کپڑے کی دوکان چلاکر گھر نہیں بنایا لیکن بچوں کو تعلیم دلایا۔

وہیں اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ وصی کی بڑی بہن جہاں آرا نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی محنتی رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details