اردو

urdu

ETV Bharat / state

امیشا پٹیل نے کہا: ڈاکٹر چندر پرکاش سے کوئی شکایت نہیں - امیشا پٹیل نے ایک آڈیو جاری کیا

ضلع اورنگ آباد کے اوبرا اسمبلی حلقہ سے لوک جن شکتی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر چندر پرکاش اچانک اس وقت سرخیوں میں آگئے جب فلمی اداکارہ امیشا پٹیل نے ان پر بدسلوکی کا الزام لگایا تھا لیکن اب امیشا نے کہا ہے کہ چندر پرکاش سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

امیشا پٹیل کو اب ڈاکٹر چندر پرکاش سے کوئی شکایت نہیں
امیشا پٹیل کو اب ڈاکٹر چندر پرکاش سے کوئی شکایت نہیں

By

Published : Oct 31, 2020, 12:52 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک آڈیو جاری کیا اور ایل جے پی کے امیدوار ڈاکٹر چندر پرکاش اور ان کے حامیوں پر بہت سے سنگین الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد چندر پرکاش کو لے کر ملک کے تمام بڑے ٹی وی چینلز میں بحث چھڑ گئی تھی۔

ایل جے پی رہنما چندر پرکاش پر بدسلوکی کا الزام لگانے والی اداکارہ امیشا پٹیل نے اب اپنا لہجہ بدل لیا ہے۔ امیشا پٹیل نے فی الحال ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے چندر پرکاش سے کوئی شکایت نہ ہونے کی بات کہی ہے۔

امیشا پٹیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چندر پرکاش کے حامیوں کی وجہ سے انہیں تکلیف ہوئی تھی اس کے لیے چندر پرکاش نے افسوس کیا تھا۔ اب انہیں ان سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ امیشا نے ویڈیو کے آخر میں 'جے ہند' کہہ کر اپنی گفتگو ختم کردی۔

امیشا پٹیل

امیشا پٹیل نے اپنی آڈیو ریلیز میں الزام لگایا ہے کہ 26 اکتوبر کو ایل جے پی کے امیدوار ڈاکٹر چندر پرکاش کے حق میں اوبرا اسمبلی حلقہ میں روڈ شو کرنے گئی تھیں لیکن روڈ شو کے دوران ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔

امیدوار نے بدسلوکی کی اور انہیں دھمکی بھی دی تھی۔ انہوں نے ایل جے پی کے حامیوں پر یہ بھی الزام لگایا کہ ہجوم نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی، اس دوران ان کا ریپ بھی ہو سکتا تھا۔ امیشا کے جاری کردہ آڈیو کی بنیاد پر اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details