اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amir Subhani New Chief Secretary of Bihar: عامر سبحانی بہار کے نئے چیف سکریٹری بنائے گئے - گیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار کا تبادلہ

عامر سبحانی بہار کے نئے چیف سکریٹری بنائے گئے Amir Subhani New Chief Secretary of Bihar ، موجودہ چیف سکریٹری تریپوراری شرن 31 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ عامر سبحانی لیں گے۔

امیر سبحانی بہار کے نئے چیف سکریٹری بنائے گئے
امیر سبحانی بہار کے نئے چیف سکریٹری بنائے گئے

By

Published : Dec 30, 2021, 10:43 PM IST

Updated : Dec 30, 2021, 10:54 PM IST

پٹنہ: امیر سبحانی بہار کے نئے چیف سکریٹری بنائے گئے Amir Subhani New Chief Secretary of Bihar ہیں۔ (بہار کے نئے سی ایس امیر سبحانی) موجودہ چیف سکریٹری تریپوراری شرن 31 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ عامر سبحانی لیں گے۔

وہیں کمار روی کو پٹنہ کا کمشنر بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ سماجی بہبود کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اتل پرساد Additional Chief Secretary Atul Prasad کو ڈیولپمنٹ کمشنر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے 1987بیج کے افسر عامر سبحانی کو بہار کا نیا چیف سکریٹری بنایا گیا ہے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ نے جمعرات کو ترقیاتی کمشنر کی ذمہ داری سنبھال رہے سبحانی کو ریاست کے چیف سکریٹری کے عہدہ پر تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔ 1987بیج کی یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) امتحان میں ٹاپر رہے مسٹر سبحانی موجودہ چیف سکریٹری تریپوراری شرن کے31دسمبر کو ریٹائر ہونے کے بعد یکم جنوری سے نئے چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھالیں گے۔

نوٹفکیشن کے مطابق 1987بیج کے آئی اے ایس اور محکمہ سماجی بہبود کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اتل پرساد کو ترقیاتی کمشنر بنایا گیا ہے۔ مسٹر پرساد 28فروری 2022کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔

گیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ کا ٹرانسفر کر دیا گیا ہے اب گیا کے نئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تیاگ راجن ہوں گے قریب تین برسوں تک ابھشیک کمار سنگھ نے گیا میں اپنی خدمات انجام دی ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ کو اب بڈکو کا ایم ڈی بنایا گیا ہے جبکہ دربھنگہ کے ڈی ایم تیاگ راجن کو گیا ڈی ایم بنایا گیا ہے تیاگ راجن 2011 بیچ کے آئی اے ایس ہیں وہ نئے سال کے موقع پر گیا کا چارج سنبھالیں گے۔


واضح رہے کہ ضلع گیا بہار کا دوسرا سب سے بڑا ضلع ہے یہاں قریب 52 لاکھ کی آبادی بستی ہے اور یہاں بودھ گیا میں عالمی شہرت یافتہ مہابودھی مندر ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کی اس سرزمین پر نظر ہوتی ہے یہاں بودھ مذہب کے پیشوا دلائی لامہ کی ہر برس ایک ماہ کے لیے آمد ہوتی ہے۔

Last Updated : Dec 30, 2021, 10:54 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details