اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ambulance Services With Life Support System: گیا میں پہلی مرتبہ لائف سپورٹ سسٹم ایمبولینس کی خدمات - گیا میں لائف سپورٹ سسٹم والی ایمبولینس کی خدمات

ضلع گیا کو محکمہ صحت کی جانب سے لائف سپورٹ سسٹم والی ایمبولینس Life Support System Ambulance In Gaya فراہم کی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے کلکٹریٹ سے ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھا کر ضلع کے مختلف ہیلتھ سینٹر کے لیے روانہ کیا۔ Ambulance Services With Life Support System

Ambulance Services With Life Support System
گیا میں پہلی مرتبہ لائف سپورٹ سسٹم والی ایمبولینس کی خدمات بحال

By

Published : Jul 12, 2022, 7:52 PM IST

بہار: ضلع گیا میں پہلی مرتبہ لائف سپورٹ سسٹم اور جدید تکنیک والی ایمبولینس کی خدمات Life Support System Ambulance Services in Gaya شروع ہوئی ہے۔ اس سے پہلے نجی ہسپتالوں میں چند لائف سپورٹ سسٹم کی ایمبولینس ہی دستیاب تھیں، محکمہ صحت کی جانب سے ضلع گیا کو ایمبولینس فراہم کی گئی، ان ایمبولینسز کو ضلع کے ہیلتھ سینٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔Life Support System Ambulance In Gaya

گیا میں پہلی مرتبہ لائف سپورٹ سسٹم والی ایمبولینس کی خدمات بحال

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کلکٹریٹ سے ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھا کر ضلع کے مختلف ہیلتھ سینٹر کے لیے روانہ کیا۔ ڈی ایم تیاگ راجن نے بتایاکہ 102 نمبر کی نئی گاڑیاں جو ریاستی صحت سوسائٹی بہار پٹنہ کے ذریعے بہار میڈیکل سروسز اینڈ انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹیڈ گیا ضلع کو موصول ہوئی ہیں۔ Ambulance Services With Life Support System

سب سے پہلے ضلع مجسٹریٹ تیاگ راجن نے ایمبولینس کے اندر اور باہر معائنہ کیا، اس دوران انہوں نے ڈاکٹر سے ایڈوانس لائف سپورٹ اور وینٹی لیٹر کے کام کرنے کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ڈی ایم نے بتایا کہ پرانی ایمبولینسز، جو پہلے کام نہیں کر رہی تھیں، ان کی جگہ نئی ایمبولینسیں لائی گئی ہیں۔ یہ ایمبولینسیں مختلف بنیادی مراکز صحت کو بھیجی جا رہی ہیں۔ Ambulance Services With Life Support System

انہوں نے کہا کہ 21 ایمبولینسوں میں سے 12 ایمبولینسز جدید لائف سپورٹ سسٹم سے لیس ہیں، یہ وینٹی لیٹرز اور دیگر جدید ترین مشینوں سے لیس ہیں، تاکہ مریضوں کو زیادہ بہتر طریقے سے ہسپتال لے جایا جا سکے۔ خاص طور پر ویسے مریضوں کو فائدہ ہوگا، جو حادثات میں شدید زخمی ہو جاتے ہیں یا پھر جنہیں دل کا دورہ پڑتا ہے اور انہیں سب ڈیویزن ہسپتال سے ضلع ہسپتال یا پھر پٹنہ ریفر کیا جاتا ہے۔ Ambulance Services With Life Support System in Gaya

انہوں نے مزید بتایا کہ اکیس ایمبولینس میں کل 9 بنیادی لائف سپورٹ ایمبولینسیں ہیں. ایڈوانس لائف سپورٹ ایمبولینسیں آمس، مگدھ میڈیکل، بارچٹی، بیلا گنج، بودھ گیا، ڈوبھی، ڈومریا، کونچ، شیرگھاٹی، ٹکاری، وزیر گنج اور پربھاوتی ہسپتال میں فراہم کی گئی ہیں جبکہ ضلع کے اتری، مگدھ میڈیکل، گورارو، گروا، موہن پور، موہرا، نیمچک بتھانی، پریا اور ٹنکوپا میں بنیادی لائف سپورٹ ایمبولینسیں فراہم کی گئی ہیں۔ Gaya Ambulance Services

یہ بھی پڑھیں: گیا: دو لاکھ آبادی پر صرف ایک ایمبولینس

واضح رہے کہ ضلع میں ایڈوانس لائف سپورٹ سسٹم ایمبولینس کی خدمات بحال ہونے سے یہاں کے مریضوں کو آسانی ہوگی کیونکہ کورونا کے وقت اس طرح کی ایمبولینس کی کمی کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا ہوا تھا۔ امرجنسی کی صورت مٰیں پٹنہ یا پھر دوسرے شہروں سے ایڈوانس لائف سپورٹ سسٹم والی ایمبولینس Ambulance With Advanced Life Support System منگوائی جاتی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details