اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایمبولینس ایمپلائز یونین کا احتجاج - ایمبولینس ایمپلائز یونین نے ہیلتھ کمیٹی آفس میں احتجاج

ریاست بہار کے ضلع گیا میں 102 ایمبولینس ایمپلائز یونین نے ضلع ہیلتھ کمیٹی آفس کے سامنے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔

ایمبولینس ایمپلائز یونین کا ہیلتھ کمیٹی کے خلاف احتجاج

By

Published : Nov 6, 2019, 5:34 PM IST

ایمبولینس ایمپلائز یونین کے ملازمین نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر پرانے ملازمین کو دوبارہ بلایا نہیں گیا تو وہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال پرچلے جائیں گے۔

ایمبولینس ایمپلائز یونین کا ہیلتھ کمیٹی کے خلاف احتجاج

ضلع ہیلتھ آفس کے سامنے ایک روزہ احتجاج پر بیٹھے ایمبولنس یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی محکمہ صحت اور سول سرجن کررہے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ غیرمعینہ ہڑتال کریں گے۔ اگر ہڑتال کے دوران کسی طرح کی ناگہانی حادثات پیش آتے ہیں تواس کا ذمہ دار محکمہ صحت ہوگی۔

اس دوران یونین کے سکریٹری منوج کمار نے کہا کہ گذشتہ 6 فروری 2019 کو سی ایس ڈی پی ایس، ڈی اے ایم ، اے سی او، ایئر پورٹ اتھارٹی اور یونین کے نمائندوں کے مابین بات چیت ہوئی تھی کہ ایئر پورٹ سے نئی ایمبولینس آنے کے بعد پرانے عملے کو رکھا جائیگا لیکن دوسرے دن ڈی پی ایس نے بغیر کسی اطلاع کے پرانے ملازمین کو معطل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فنڈ ہے یا نہیں یہ تو حکومت طے کرے گی اور کمپنی کو ایمبولنس چلانے کودی گئی ہے اس کو فنڈ سے کیا لینادینا ہے؟

اس احتجاج کی صدارت سکھدیو شرما کے ذریعے کی گئی اور اس موقع پر اشوک سنگھ، جتیندر بھارتی ، شریکانت کمار، شیام کمار، رویندر کمار اور منوج کمار موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details