اردو

urdu

By

Published : Jan 14, 2023, 5:11 PM IST

Updated : Jan 14, 2023, 8:09 PM IST

ETV Bharat / state

Qazi Noorul Hasan Memorial Talent Center قاضی نورالحسن میموریل ہنر سنٹر سے ہندو طالبات بھی فیضیاب ہورہی ہیں

محنت کرنا اور رزق حلال تلاش کرنا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے ، آج زمانہ ہنر مندی کا ہے، بدلتے زمانے کے ساتھ طلباء تعلیم کے ساتھ ہنر سیکھ کر اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، سرکاری و غیر سرکاری سطح پر بھی کئی تنظیمیں ہنر سیکھنے کے مختلف کورسز چلا کر طلباء کو ہنر مند بنا رہے ہیں۔Non-Muslim female students also benefited from Qazi Noorul Hasan Memorial Talent Center

قاضی نور الحسن میموریل ہنر سنٹر
قاضی نور الحسن میموریل ہنر سنٹر

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے پھلواری شریف واقع قاضی نورالحسن میموریل ہنر سنٹر انہیں اداروں میں سے ایک ہے جو بیٹیوں کو ہنرمند بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے، اسی کوشش کے بدولت آج یہاں سینکڑوں طالبات ہنرمند بننے پہنچ رہی ہے. یہاں سلائی کڑھائی و کپڑے سینے سے متعلق طالبات کو بہترین انداز میں ٹریننگ دی جاتی ہے. خاص بات یہ ہے کہ مسلم اکثریتی علاقے میں قائم قاضی نورالحسن ہنر سینٹر میں مسلم طالبات کے ساتھ بڑی تعداد میں ہندو طالبات بھی سلائی سینٹر پہنچتی ہے۔ یہ ادارہ امارت شرعیہ کے زیر نگرانی گزشتہ پندرہ سالوں سے چل رہا ہے۔ اس تعلق سے امارت شرعیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے سکریٹری جنرل مولانا سہیل احمد ندوی کہتے ہیں کہ سلائی سینٹر چلانے کا مقصد طالبات کو ہنرمند اور خود کفیل بنانا ہے۔

قاضی نور الحسن میموریل ہنر سنٹر



اس ادارے میں سلائی کڑھائی کے چھ ماہ کا کورس متعین ہے جہاں ماہر معلمات کے ذریعہ ٹریننگ دی جاتی ہے، اب تک اس سینٹر سے سینکڑوں مسلم و ہندو طالبات ہنرمند بن کر مختلف جگہوں پر ملازمت کر رہی ہے تو کئی اپنے طور پر سلائی کڑھائی کا سینٹر چلا رہی ہے. ادارے میں آج ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں حالیہ دنوں ختم ہوئے چھہ ماہی سیشن میں کامیاب ہونے والی چالیس طالبات کو بھی سند و اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی کے علاوہ مولانا سہیل ندوی، مفتی سعید الرحمن قاسمی اور شاہنواز بدر قاسمی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والی طلبہ جھنی کماری( Jhunni Kumari) نے کہا کہ اس ادارے میں بغیر کسی تفریق کے سبھی طلباء کو یکساں طور پر ٹریننگ دی جاتی ہے، اس ادارے کا حصہ بن کر میں خوشی محسوس کر رہی ہوں۔


وہیں دوسری طلبہ رونی کماری( Runni Kumari) نے بتایا کہ ادارے نے آج اس قابل بنا دیا کہ اب میں خود کے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہوں۔وہیں امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی کہا کہ امارت شرعیہ نے شروع دن سے تعلیم پر توجہ مرکوز کی ہے، مذہبی علوم کے ساتھ عصری علوم کے ادارے قائم کیے اور روزگار فراہم کرنے کی غرض سے کئی ادارے کھولے، لڑکوں کی طرح لڑکیوں کے لئے بھی تعلیم اور ہنر سکھانے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ قاضی نورالحسن میموریل ہنر سینٹر کے طرز پر شہر کے مختلف جگہوں پر طالبات کو ہنرمند بنائے جانے کا سینٹر کھولا جانا چاہیے جہاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی طالبات بلاجھجک پہنچ کر فیضیاب ہو سکے۔

مزید پڑھیں:امارت شرعیہ میں 10ویں بورڈ کی تیاری کے لیے کوچنگ سینٹر کا قیام

Last Updated : Jan 14, 2023, 8:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details