اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سپریم کورٹ کا فیصلہ سبھی کو تسلیم کرنا چاہیے' - supreme court decision on ayodhya issue

ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے ایودھیا تنازعے کے مقدمے کے تعلق سے کہا کہ 'عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سبھی کو سرجھکا کر تسلیم کرنا چاہیے۔'

'عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سبھی کو سرجھکاکر ماننا چاہئے'

By

Published : Nov 2, 2019, 9:54 PM IST

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔

'عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سبھی کو سرجھکاکر ماننا چاہئے'

انہوں نے فیصلہ آنے کے بعد بی جے پی اور آرایس ایس کے ذریعے ملک کی پرامن فضا کومکدر کرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جتین رام مانجھی نے کہا ملک کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کھلے طورسے ایک طبقے کو این آرسی کے نام پر خوفزدہ کررہے ہیں اور یہ بیان دے رہے ہیں کہ یہاں ہندو ، سکھ ، عیسائی ، جین ، بودھ سبھی مذہب کے لوگ رہیں گے لیکن وہ مسلمانوں اور دلتوں کے متعلق ایک لفظ بھی نہیں بولتے ہیں کہ مسلمان اور دلتوں کا کیاہوگا ؟

انہوں نے وزیرداخلہ سے یہ سوال کیا کہ امیت شاہ کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ وہ اور ان کی پارٹی اور آرایس ایس عدالت عظمی کے فیصلے کوقبول کریگی یانہیں ؟

انہوں نے کہاکہ عدالت عظمی پر مسلمان اور دلتوں کومکمل یقین ہے جوبھی فیصلہ آئے گا، وہ قابل قبول ہوگا

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details