پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اہم اپوزیشن جماعتوں کی میگا میٹنگ سے پہلے جنتا دل (یونائیٹڈ) کے رہنما نیرج کمار نے جمعہ کو کہا کہ تمام رہنما 2024 کے عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دینے کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو سمیت تمام رہنما 2024 میں پی ایم مودی کو شکست دینے کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے کہ اگر تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہو جائیں گی تو ان کی سیاسی دکان بند ہو جائے گی۔دریں اثنا بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریے کو شکست دینے کے لیے اکٹھے ہو رہی ہیں۔
بہار کانگریس کے صدر نے کہا کہ ہم اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ تمام اپوزیشن جماعتیں بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریے کو شکست دینے کے لیے متحد ہو رہی ہیں۔ اگر تمام پارٹیاں متحد ہو کر لڑیں گی تو بی جے پی ملک میں 100 سیٹوں تک کم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں:۔Opposition Meeting پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس اج منعقد ہوگا
بتادیں کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما پٹنہ میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ اپوزیشن نے پٹنہ کو اپنی میٹنگ کے لیے جگہ کے طور پر منتخب کیا کیونکہ یہ 1974 میں جے پرکاش نارائن کے کل انقلاب کی کال کی نمائندگی کرتا ہے جس نے اندرا گاندھی کی اکثریتی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ وہیں میٹنگ سے پہلے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ لوک سبھا عام انتخابات سے پہلے اپوزیشن پارٹیاں جن مسائل کو ایک ساتھ اٹھا رہی ہیں اور ایسے میں نتیش کمار کی طرف سے 23 جون کو پٹنہ میں اپوزیشن رہنماوں کی میٹنگ 'دل ملے نا ملے ہاتھ ملاتے رہیے'۔ کہاوت کو مزید معنی دیتا ہے۔ یوپی میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں انتخابی کامیابی کی کلید بتائی جاتی ہیں، لیکن اپوزیشن پارٹیوں کے رویے سے ایسا نہیں لگتا کہ وہ یہاں اپنے مقصد کے لیے سنجیدہ اور صحیح معنوں میں فکر مند ہیں۔ صحیح ترجیحات کے بغیر کیا یہاں لوک سبھا انتخابات کی تیاری واقعی ضروری تبدیلی لائے گی؟