پٹنہ: ملک کی دن بدن بگڑتی ہوئی صورتحال اور یہاں انسانی اور اخلاقی قدروں کی پامالی سے تحفظ کے پیش نظر مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے بلاتفریق مذہب و ملت ہر طبقہ سے رابطہ اور خطاب کی مہم شروع فرمائی تھی، جس کا آغاز 1974 کو الہ آباد سے ہوا تھا، اس تنظیم کا مقصد خدا کے بندوں کی عزت، انسانیت کی کو نئی زندگی دینے اور انسانوں کو انسانیت و اخلاق کا بھولا ہوا سبق یاد دلانے کا ہے اور اسی کے تحت ہم مختلف شہروں میں جاکر وہاں کی عوام کو جوڑ کر انہیں انسانیت کا پیغام دیتے ہیں۔Payam Insaniya conference meeting in Patna
Payam Humanity Conference آل انڈیا پیام انسانیت کانفرنس 13 نومبر کو پٹنہ میں، تیاری مکمل - پیام انسانیت کانفرنس
پیام انسانیت کانفرنس کے جوائنٹ کنوینر خالد حسین ندوی نے بتایا کہ آئندہ 13 نومبر 2022 کو شہر پٹنہ کے اے این سنہا انسٹی ٹیوٹ کے کانفرنس ہال میں یہ اجلاس صبح کے دس بجے سے منعقد ہوگا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پیام انسانیت کے جنرل سکریٹری و ندوۃ العلماء لکھنو کے استاذ حدیث مولانا سید بلال حسنی ندوی شرکت کریں گے۔ Payam Insaniya conference meeting in Patna
مذکورہ باتیں آل انڈیا پیام انسانیت کانفرنس کے جوائنٹ کنوینر خالد حسین ندوی نے اجلاس کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے کہی، انہوں نے کہا کہ آئندہ 13 نومبر 2022 کو شہر پٹنہ کے اے این سنہا انسٹی ٹیوٹ کے کانفرنس ہال میں یہ اجلاس صبح کے دس بجے سے منعقد ہوگا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پیام انسانیت کے جنرل سکریٹری و ندوۃ العلماء لکھنو کے استاذ حدیث مولانا سید بلال حسنی ندوی شرکت کریں گے، اس اجلاس میں بڑی تعداد میں برادران وطن کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ ان سے بھی ہم استفادہ کریں اور اسلام کے تعلق سے جو لوگوں کو بدگمانی پھیلائی جاتی ہے وہ ختم ہو سکے،
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ملک میں عام محبت و بھائی چارے کی فضا قائم کرنے اور اخلاقی گراوٹ کا ماحول ختم کرنے کے لیے اس طرح سے عوامی رابطے، جلسوں اور سمینار کا انعقاد کریں جس میں بلاتفریق تمام مسالک، تمام مذاہب کے شامل ہوں تاکہ ملک میں ایک بار پھر امن کی فضا قائم ہو اور ہمارا ملک جس وجہ سے پوری دنیا میں انفرادیت رکھتا ہے وہ باقی رہے. اس اجلاس میں ریاست و بیرون ریاست سے بڑی تعداد میں لوگوں کے پہنچنے کی امید ہے. پریس کانفرنس میں اجلاس کے کنوینر مولانا معین الرشید ندوی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:Blanket Distribution in Lucknow: آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے ذریعہ ہسپتال میں کمبل تقسیم