ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Council Election: این ڈی اے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - All four NDA candidates file nomination papers for Bihar council polls

جمعرات کو این ڈی اے کے چار امیدواروں نے بہار کونسل کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ جے ڈی یو کی طرف سے آفاق احمد کا نام شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار اور دیگر رہنما موجود تھے۔Bihar Council Election

Bihar Council Election
Bihar Council Election
author img

By

Published : Jun 9, 2022, 9:15 PM IST

پٹنہ:بہار کونسل کی سات سیٹوں پر ہونے والے انتخاب کیلئے آج قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے چار امیدواروں نے اپنا پرچہ داخل کیا۔ این ڈی اے کی حلیف جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) امیدوار آفاق احمد اور رویندر سنگھ اور بی جے پی کے امیدوار ہری سہنی اور انیل شرما نے جمعرات کو اسمبلی سکریٹری میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی موجود گی میں اپنا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا All four NDA candidates file nomination papers for Bihar council polls۔

in article image
این ڈی اے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

نامزدگی کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نندر ائے، نائب وزیراعلیٰ تارکشور پرساد، نائب وزیراعلیٰ رینودیوی، جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، سابق وزیراعلیٰ اور رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال، جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے صدر اپندر کشواہا، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا سمیت بہار کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، اراکین کونسل اور دیگر نمائندے موجود تھے۔

واضح رہیکہ بہار کونسل کی سات سیٹوں کے لئے 20 جون کو ووٹنگ ہوگی۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 09 جو ن ہے ۔ وہیں اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل یعنی آرجے ڈی ) نے قاری صہیب، اشوک پانڈے اور منی رجک کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ آرجے ڈی کے یہ تینوں امیدوار اپنا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details