اردو

urdu

By

Published : Sep 15, 2022, 9:21 PM IST

ETV Bharat / state

Nitish on Backward States مرکز میں موقع ملا تو بہار سمیت تمام پسماندہ ریاستوں کو خصوصی درجہ ملے گا، نتیش

وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ وہ شروع سے ہی بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس مطالبے کو کبھی ترک نہیں کیا ہے اور وہ مسلسل اس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے لیے مہم چلائی گئی ہے اور حکومت کی سطح سے مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ Special Status For All Backward States If Non-BJP Alliance Comes To Power At Centre

نتیش کمار
نتیش کمار

پٹنہ:مرکز کی نریندر مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی مہم میں مصروف بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد اگر ہم لوگوں کو حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے تو صرف بہار ہی نہیں بلکہ ملک کی تمام پسماندہ ریاستوں کو خصوصی درجہ دیا جائے گا ۔ Special Status For All Backward States If Non-BJP Alliance Comes To Power At Centre

جمعرات کو نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر کمار نے کہا کہ وہ شروع سے ہی بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، انہوں نے اس مطالبے کو کبھی ترک نہیں کیا ہے۔ اور وہ مسلسل اس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے لیے مہم چلائی گئی ہے اور حکومت کی سطح سے مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

جب وزیر اعلیٰ سے پوچھا گیا کہ کیا اپوزیشن کا جو محاذ بننے جا رہا ہے، جس کے لیے آپ مہم چلا رہے ہیں، اگر حکومت بنتی ہے تو کیا اس کے ایجنڈے میں بہار کو خصوصی درجہ دینا بھی شامل ہے، تو انہوں نے کہا، 'اگر ان لوگوں (نریندر مودی حکومت) کی جگہ پر حکومت بنانے کا موقع ملا اور جیسا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ اپوزیشن پارٹیاں متحد ہو کر اگلا لوک سبھا الیکشن لڑیں اور حکومت بنائیں، تو یقینا وہ حکومت نہ صرف بہار بلکہ دیگر پسماندہ ریاستوں کو بھی خصوصی ریاست کا درجہ کیوں نہیں دے گی۔

مزید پڑھیں:Janta Raj, Not Jungle Raj In Biha: بہار میں جنگل راج نہیں، جنتا راج ہے: نتیش کمار

نتیش کمار نے زور دے کر کہا کہ ہم صرف بہار کی بات نہیں کر رہے ہیں، ہم کچھ دیگر پسماندہ ریاستوں کی بھی بات کر رہے ہیں جنہیں یہ درجہ ملنا چاہیے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details