علی اشرف فاطمی جے ڈی یو میں ہوں گے شامل - Ali Ashraf Fatimi joins JD(U)
لوک سبھا انتخاب میں ٹکٹ کاٹے جانے سے ناراض اور پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل رہنے کے الزام میں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) سے خارج سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے آج بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ( جے ڈی یو) میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
مسٹر فاطمی نے آج یہاں اپنی رہائش پر منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ اس سال نومبر میں ہزار وں حامیوں کے ساتھ جے ڈی یو کی رکنیت لیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ جے ڈی یومیں شامل ہونے کی تاریخ کا وہ جلد ہی اعلان کریں گے ۔
غورطلب ہے کہ لوک سبھا انتخاب کیلئے ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض مسٹر فاطمی نے پارٹی کے سبھی عہدوں کو چھوڑنے کے بعد 17 اپریل کو ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد آر جے ڈی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں انہیں نکال باہر کیا گیا تھا۔
مسٹر فاطمی نے کہاتھاکہ ” میں آرجے ڈی لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی عمر سے زیادہ وقت سے سیاست کر رہا ہوں ۔ آرجے ڈی چھوڑنے کے بعد پارٹی سپریمو لالو پرساد یادو نے خود مجھے پارٹی سے منسلک کیا تھا نہ کہ میں پارٹی یا پھر مسٹر یادو کے پاس گیا تھا۔ انہوں نے تیجسوی کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا اور کہاتھاکہ انہیں پارٹی نے چھ سال کیلئے بغیر نوٹس دیئے نکالا ہے ۔