ریاست گجرات سے علیم پرفیکٹ والا نے سیلاب متاثرین کے لیے 8 سے 10 لاکھ روپے کے کپڑے تقسیم کیے۔
علیم پرفیکٹ والا نے کہا کہ سیمانچل کا یہ علاقہ اکثر قدرتی آفات سے جوجھتا ہیں۔ ہر سال سیلاب سے بے انتہا تباہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2017 میں بھی میں آیا تھا۔ اور مجھ سے جتنا ہوا میں نے امداد کی۔
وہیں رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ ایک آدمی جو سورت سے اپنا سب عیشِ و آرام چھوڑ کر اپنے پیسے سے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور ہمارے کچھ لوگ سیلاب متاثرین کی امداد کرنے کے بجائے اس میں لوٹ کھسوٹ کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو علیم پرفیکٹ والا سے سیکھ لینی چاہیے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں کچھ سیلاب متاثرین کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ کچھ عوامی نمائندے سرکار کی جانب سے ملنے والی امداد فراہم کرانے کے لیے رشوت مانگ رہے تھے۔ حالانکہ بعد میں انتظامیہ کی سختی سے ایسے معاملات پر قابو پایا گیا۔