اردو

urdu

ETV Bharat / state

شراب برآمد، اسمگلر گرفتار - اسمگلر گرفتار

بہار کے ضلع دربھنگہ کے جالے تھانہ علاقہ کے لتراہا گاﺅں سے پولیس نے ایک ٹرک سے 280 کارٹن انگریزی شراب برآمد کر کے اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ٹرک سے 280 کارٹن انگریزی شراب برآمد
ٹرک سے 280 کارٹن انگریزی شراب برآمد

By

Published : Jan 16, 2020, 10:42 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کل دیر رات لتراہا گاﺅں میں سڑک کنارے کھڑی اترپردیش نمبر کے ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران میں ٹرک سے 280 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے۔ اس کاروائی میں اسمگلر للت نائک کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حالانکہ ٹرک ڈرائیور خلاصی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب رہا۔ گرفتار اسمگلر للت جالے تھانہ علاقہ کے ڈوگرا گاﺅں کا رہنے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details