اردو

urdu

ETV Bharat / state

Alcohol Ban In Bihar: بہار میں شراب بندی ناکام: انوج پرساد - बिहार में शराबबंदी

آر جے ڈی کے قومی ترجمان انوج پرساد نے کہا کہ 'نتیش حکومت یہ بتائے کہ جب بہار میں شراب پر پابندی (Alcohol ban in Bihar) ہے تو پھر بہار میں شراب کیسے اور کہاں سے داخل ہو رہا ہے۔'

Alcohol Ban In Bihar: بہار میں شراب بندی ناکام: انوج پرساد
Alcohol Ban In Bihar: بہار میں شراب بندی ناکام: انوج پرساد

By

Published : Nov 23, 2021, 2:28 PM IST

ریاست بہار میں شراب پر مکمل پابندی (Alcohol ban in Bihar) ہونے کے باوجود بہار پولیس شراب کے فروخت اور اس کے سپلائی کرنے والوں کو پکڑنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

Alcohol Ban In Bihar: بہار میں شراب بندی ناکام: انوج پرساد

پیر کے روز پولیس اہلکار کے ذریعہ ایک شادی تقریب میں ادھم مچانے کے بعد سے اپوزیشن پارٹی نے نتیش حکومت (Criticism Of Nitish Government) کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔

اس پورے معاملے پر آر جے ڈی کے سینئر قومی ترجمان و سون پور سے رکن اسمبلی انوج پرساد نے ای ٹی وی بھارت (ETV Bharat) سے خصوصی بات چیت کی۔

انوج پرساد نے کہا کہ 'نتیش حکومت (Nitish Government) کی بے لگام پولیس کے ذریعہ ابھی حال میں پیش آئے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ 'کسی شادی میں اگر کوئی دوسرا شراب پی کر پہنچ جائے تو اس میں اہل خانہ کا کیا قصور ہے، اس وجہ سے اہل خانہ کو پریشان کرنا اور شادی میں رخنہ ڈالنا افسوسناک ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'نتیش حکومت کی پولیس معصوم لوگوں پر ہاتھ ڈال کر اپنی پیٹھ تھپ تھپاتی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جو شراب پینے میں ملوث ہو اس پر یقیناً کارروائی ہو مگر اس سے پہلے نتیش حکومت یہ بتائے کہ جب بہار میں شراب پر پابندی ہے تو پھر بہار میں شراب کیسے اور کہاں سے داخل ہو رہا ہے، اصل معاملہ تو یہ ہے جسے چھپانے کے لئے پولیس معصوم لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔'

انوج پرساد نے کہا کہ 'نتیش حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ وہ بھی مودی جی کی طرح جملے بازی کرتے ہیں، کارروائی کے نام پر نتیش حکومت خاموشی اختیار کر لیتی ہے۔ جب کوئی اچھا افسر شراب خرید و فروخت معاملے پر ان کی پارٹی کے لوگوں پر کارروائی کرتا ہے تو اسے فوراً تبادلہ کر دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details