اسمگلر یوپی سے شراب لاکر بہار میں فروخت کرنے کی فراق میں تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
ریاست بہار کی کیمور پولیس نے ریاست اترپردیش سے بڑی مقدار میں لائی جا رہی شراب اور الٹو گاڑی کو ضبط کیا۔ اس کے ساتھ ہی دو اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا۔
اطلاعات کے مطابق اسمگلر پولیس سے بچنے کے لیے چاند بھبھوا کے راستہ شرا ب لیکر کیمور کے چین پور آرہے تھے تبھی کیمور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شراب ضبط کیے۔ اس سلسے میں پولیس نے شراب اسمگلر کے خلاف متعدد ٹیمز تشکیل دی ہے جو شراب کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سرگرم ہے۔ خبروں کے مطابق جیسے ہی اسمگلرز کو پولیس کی بھنک لگی تو فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سبھی کو اپنے حراست میں لے لیا۔