اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhtar ul Iman Response to Maulana Sajjad Nomani Letter: مولانا سجاد نعمانی کے خط پر اخترالایمان کا ردعمل

مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کے خط پر مجلس اتحادالمسلمین بہار کے صدر اخترالایمان کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ Akhtar ul Iman Response to Maulana Sajjad Nomani Letter انہوں نے کہا کہ ویسے بھی اترپردیش انتخابات Uttar Pradesh Election میں مجلس تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار نہیں اتار رہی ہے بلکہ جہاں ہماری پوزیشن اچھی ہے ایسے ایک سو سیٹوں پر ہم اپنے امیدوار کھڑا کر رہے ہیں۔

مولانا سجاد نعمانی کے خط پر اخترالایمان کا ردعمل
مولانا سجاد نعمانی کے خط پر اخترالایمان کا ردعمل

By

Published : Jan 19, 2022, 12:08 PM IST

بہار مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اخترالایمان AIMIM MLA Akhtarul Iman نے کہا کہ اترپردیش انتخاب میں ان کی پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ مہم چلائی گی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرحلوں میں ہونے والے انتخاب کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

مولانا سجاد نعمانی کے خط پر اخترالایمان کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے عوام نے تمام پارٹیوں کو دیکھ لیا ہے، خواہ وہ بی جے پی، کانگریس، بہوجن سماج پارٹی یا سماجوادی پارٹی ہو سبھی نے عوام بالخصوص اقلیتوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ترقی کے سبزباغ دکھاکر صرف ووٹ حاصل کیا گیا مگر جو سہولیات انہیں فراہم کرنی چاہیے تھی، اس میں تمام پارٹیاں ناکام رہی۔

اخترالایمان نے کہا کہ اس جمود کو توڑنے کے لیے ایم آئی ایم آگے بڑھ رہی ہے۔ مجلس صرف انصاف اور ترقی کی بات کرتی ہے۔ رکن اسمبلی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کے خط کے حوالے سے کہا کہ Akhtar ul Iman Response to Maulana Sajjad Nomani Letter وہ ان کا ذاتی خط ہے، اس کا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سے تعلق نہیں ہے۔ ہم اپنے بزرگوں کا احترام کرتے ہیں، ان کے مشورے سے آگے بڑھتے ہیں، تاہم انہوں نے جس جانب اشارہ کیا ہے اس پر بھی پارٹی کے اندر غور و خوض کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ ویسے بھی مجلس یوپی میں تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار نہیں اتار رہی ہے بلکہ جہاں ہماری پوزیشن اچھی ہے ایسے ایک سو سیٹوں پر ہم اپنے امیدوار کھڑا کر رہے ہیں۔ اخترالایمان نے کہا کہ سیاست جرات مندی اور حکمت عملی کا نام ہے، ہم شروع سے اور جرات مندی کے ساتھ اقلیتوں کی آواز اٹھاتے رہے ہیں، آخر ہم اپنے حق کا مطالبہ ہی تو کر رہے ہیں جو ہمیں آئین دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں:

Sajjad Nomani Letter to Owaisi: ووٹوں کی تقسیم کو کم سے کم کرنے کے لیے مولانا سجاد نعمانی کا اویسی کے نام خط

اخترالایمان نے کہاکہ مسلمان آج جس زبوں حالی کے شکار ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے۔ آج کون پارٹی ہے جو اقلیتوں کی ناخواندگی، بے روزگاری اور صنعت کاری کی بات کرتی ہے. کوئی نہیں ہمیں اب تک صرف ووٹ بینک بنا کر رکھا گیا مگر اب اتر پردیش کی عوام ایسے لوگوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details