اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minority Welfare Committee: اقلیتی فلاح کمیٹی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کو اخترالایمان نے بے بنیاد بتایا - Akhtar Ul Iman called the allegations of Minority Welfare Committee baseless

اخترالایمان نے اقلیتی فلاح کمیٹی کی یاترا کے دوران پارٹی کے ایجنڈا تھوپنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پرزور لفظوں میں تردید کی اور کہا کہ بہار اسمبلی کے عزت مآب اسپیکر کو اس تعلق سے گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ Minority Welfare Committee

اقلیتی فلاح کمیٹی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کو اخترالایمان نے بے بنیاد بتایا
اقلیتی فلاح کمیٹی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کو اخترالایمان نے بے بنیاد بتایا

By

Published : Aug 2, 2022, 10:32 PM IST

پٹنہ: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان نے اقلیتی فلاح کمیٹی کی یاترا کے دوران پارٹی کے ایجنڈا تھوپنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پرزور لفظوں میں تردید کی اور کہا کہ بہار اسمبلی کے عزت مآب اسپیکر کو اس تعلق سے گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، میں جلد ہی اس معاملے میں اسپیکر محترم سے ملاقات کرکے اس معاملے پر بات کروںگا۔

اخترالایمان نے کہا کہ دورہ کے دوران سمستی پور اور مظفرپور سرکٹ ہاؤس میں قیام کے دوران چند افراد اور پارٹی کارکنان ان سے ملاقات کے لئے آئے تھے جیسے دوسرے اراکین سے ملاقات کے لئے ان کے حامی آئے تھے اور کارکنوں سے یہ صرف ایک رسمی ملاقات تھی جو اپنے کام سے آئے تھے، میں نے ملاقات کرنے والے افراد سے ایسا کچھ بھی نہیں کہا جس سے دورہ کے ضابطے کی خلاف ورزی ہو۔ Akhtar Ul Iman called the allegations of Minority Welfare Committee baseless

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'مجھ پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے حالانکہ ہمارے پاس اسپیکر کی جانب سے وجہ بتاؤ کوئی نوٹس نہیں ملی ہے، مجھے اخبارات کے ذریعہ سے اس کی اطلاع ملی ہے مگر میں اسپیکر سے ملاقات کرکے اپنا موقف رکھوں گا۔


اخترالایمان نے کہا کہ بہار قانون ساز اسمبلی کے اقلیتی فلاح کمیٹی کے صدر آفاق عالم کی صدارت میں، بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ 25 جولائی سے 4 اگست تک کرنا تھا، اب تک ہم لوگوں نے حاجی پور، مظفرپور اور سمستی پور کا دورہ کیاہی اس کے بعد یہ دورہ دربھنگہ، مدھوبنی، سپول، ارریہ، کشن گنج، پورنیہ اور کٹیہار میں ہونی تھی لیکن ایک سازش کے تحت میرے خلاف اس دورہ میں شامل اراکین نے الزامات عائد کئے ہیں۔ کیونکہ دورہ میں شامل اراکین خود ہی اس دورہ کو ملتوی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن اس معاملے میں مجھے بلا وجہ گھسیٹا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:



واضح رہے کہ اقلیتی فلاح و بہبود کے چیئرمین آفاق عالم و دیگر اراکین نے بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار سنہا سے پہلے زبانی اور پھر بعد میں تحریری شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی کمیٹی کی دورہ کے دوران اخترالایمان نے اپنے حامیوں کو بلا کر دورہ کی خلاف ورزی کی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے دورہ کے دوران دوسرے لوگوں پر اپنی پارٹی کا ایجنڈا تھوپنے کی کوشش کی ہے، اس لیے اخترالایمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو کمیٹی سے خارج کیا جائے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسپیکر نے ضابطہ اخلاق کمیٹی کے سپرد یہ معاملہ سونپتے ہوئے جانچ کا حکم دیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details