اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: جے این یو تشدد کے خلاف طلباء تنظیموں نے احتجاج کیا - اے وائی وائی ایف

صدر آشی گھوش نے حکومت سے مطابلہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کی شناخت کرکے انہیں سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کیمپس کو بدنام کرنے کی کوشش نہ ہو سکے۔

جے این یو تشدد کے خلاف طلباء تنظیموں نے احتجاج کیا
جے این یو تشدد کے خلاف طلباء تنظیموں نے احتجاج کیا

By

Published : Jan 6, 2020, 7:47 PM IST


ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں جے این یو میں ہوئے تشدد کے خلاف طلبہ تنظیم، اے آئی ایس ایف اور اے وائی وائی ایف کی ضلعی اکائی کے مشترکہ سرپرستی میں بی پی منڈل چوک پر وزیر داخلہ امت شاہ کا مجسمہ نذر آتش کیا گیا۔
اس موقع پر اے آئی ایس ایف نیشنل کونسل کے ممبر و یونیورسٹی انچارج ہرش ورھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ فیس میں اضافے کے خلاف دو ماہ سے مسلسل مظاہرہ کر رہے طلباء پر کچھ نقاب پوش افراد نے قاتلانہ حملہ کیا۔

جے این یو تشدد کے خلاف طلباء تنظیموں نے احتجاج کیا

انہوں نے کہا کہ جے این یو طلباء یونین کے صدر آشی گھوش پر قاتلانہ حملہ، یونین صدر سمیت 35 کی تعداد میں زخمی طلبا، ملک کی بہترین یونیورسٹی کے انتظامی نظام اور سکیورٹی سسٹم پر سوالات کھڑے کرتے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطابلہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کی شناخت کرکے انہیں سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کیمپس کو بدنام کرنے کی کوشش نہ ہو سکے۔

نیشنل کونسل ممبر و یوتھ فیڈریشن کے ریاستی نائب صدر شمبو کرانتی نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں مسلسل خوف و ہراس کی فضا پیدا کررہی ہے، معیاری تعلیم کو فروغ دینے اور روزگار کے میدان کو وسیع کرنے کے بجائے طلباء اور نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اے وائی وائی ایف کے ضلعی صدر جتیندر کمار مننا اور ضلعی سکریٹری راجیو کمار نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر کچھ عرصہ سے مسلسل حملے مرکزی حکومت کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، خاص طور پر جے این یو جیسے ملک کی بہترین یونیورسٹی کو مسلسل بدنام کرنے کی کوشش بہت سارے سوالات پیدا کرتی ہے۔

اس دوران طلباء نے مرکزی حکومت اور جے این یو انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details