ریاستی انتخاب میں ایم آئی ایم کے شاندار جیت کے بعد سے پارٹی لیڈران کے حوصلے بلند ہیں، جن اسمبلی حلقہ سے ہمارے امیدوار منتخب ہوکر ایوان پہنچے ہیں وہاں کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ اور جہاں ہمارے امیدوار نہیں جیت سکے وہاں کی عوام کا بھی شکریہ کہ انہوں نے ہمیں اشارہ میں بتایا کہ ابھی اور بھی محنت کی ضرورت ہے۔
ہم ان علاقوں میں پہلے سے اور بھی زیادہ محنت کریں گے، ان کی آواز بن کر حکومت سے ٹکرائیں گے اور پامال ہو رہے حقوق کی بازیابی کریں گے، اب تو ہمارے پانچ رکن اسمبلی بھی ایوان میں ہیں جو ایک ایک مسئلہ کو حکومت سے آگاہ کریں گے۔
مذکورہ باتیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے یوتھ صدر عادل حسن آزاد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہی۔
عادل حسن آزاد نے کہا کہ بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب نے روز اول سے پارلیمان میں سیمانچل کو خصوصی درجہ دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے، اب ہم اسمبلی میں حکومت کو مجبور کریں گے کہ وہ مرکز میں بیٹھی سرکار سے سیمانچل کو خصوصی درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کرے۔