آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمن کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بہار کے سیمانچل کی ترقی کے لیے لڑائی لڑنے کا عہد کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ اگر نتیش کمار حکومت خطے کے لوگوں کو انصاف دینے میں ناکام رہتی ہے تو وہ چکا جام کرنے سمیت مختلف تحریک شروع کریں گے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے گجرات میں پارٹی کا کھاتہ کھولنے کی طرف اشارہ کیا جہاں پارٹی کو احمد آباد میونسپل کارپوریشن میں سات سیٹیں ملی ہیں اور اس کامیابی کے لیے ریاستی یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔
اویسی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مجلس تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات لڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم تمام شہریوں کے حقوق فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے، چاہیے وہ کسی بھی مذہب و برادری سے تعلق رکھتے ہو۔